Daily Ausaf:
2025-11-05@02:24:56 GMT

لاہورقلندرزنےاسلام آبادیونائیٹڈکو95رنزسےشکست دےدی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

راولپنڈی( نیوز ڈیسک  )لاہورقلندرزنےاسلام آبادیونائیٹڈکو95رنزسےشکست دےدی۔ اسلام آبادیونائیٹڈ203رنزکےتعاقب میں107رنزپرڈھیر۔ سلمان علی آغا33اورکپتان شاداب خان26رنزبناسکے۔
اسلام آبادکے9بلےبازڈبل فگرمیں بھی داخل نہ ہو سکے۔ شاہین آفریدی،سلمان مرزااوررشادحسین کی3،3وکٹیں۔ لاہورقلندرزنےپہلےکھیل کر8وکٹوں پر202رنزسکورکیے۔
کوشال پریرا35گیندوں پر61رنزبناکرٹاپ سکورررہے۔
لاہور:محمدنعیم نے25گیندوں پر50رنزکی شانداراننگزکھیلی۔ عبداللہ شفیق25،راجاپکسے22اورآصف علی نے15رنزسکورکیے۔ نسیم شاہ کے4اوورمیں52رنزبنے،کوئی وکٹ نہ ملی۔
ٹائمل ملزنے3،سلمان ارشاد نے2وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں :پشاور کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

صدر اے ایف سی اور سینئر نائب صدر فیفا پاکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد:

پاکستان میں کھیلوں، خصوصاً فٹ بال کے فروغ کے ایک نئے باب کے آغاز کے طور پر ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، بحرین کے شاہی خاندان کے معزز رکن جناب شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ، 4 تا 7 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیا گیا ہے۔ان کے ہمراہ اے ایف سی  کے اعلیٰ عہدیداران اور دیگر بین الاقوامی کھیلوں کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔

دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں فٹ بال کے شعبے میں انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع میں فروغ و توسیع، اور پاکستان میں اسپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء کا کہنا تھا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر، فیفا کے سینئر نائب صدر اور  بحرین کے شاہی خاندان کے معزز رکن جناب شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ تاریخی دورہ پاکستان میں فٹ بال کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا اور نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ پاکستان اور بحرین سمیت ایشیائی ممالک کے درمیان اسپورٹس سفارت کاری، یوتھ ایمپاورمنٹ اور علاقائی تعاون کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔

حکومتِ پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور متعلقہ ادارے اس دورے کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں فٹبال کے فروغ کا آغاز، فیفا کے سینئر نائب صدر اسلام آباد پہنچ گئے
  • فیفا کے سینیئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم کی پاکستان آمد، ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا
  • سلمان خان کی نئی تصویریں وائرل، ممکنہ نئی فلم پر مداحوں کے تبصرے
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور وکیل سلمان اکرم راجا کی فوری ملاقات کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکیل کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی بانی سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
  • سعودی ولی عہد 18نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے
  • صدر اے ایف سی اور سینئر نائب صدر فیفا پاکستان کا دورہ کرینگے
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات