Islam Times:
2025-05-24@08:25:52 GMT

آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس

اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT

ضلع کرم پاراچنار کے زیر اہتمام آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس نہایت جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں علماء سینیئر احباب اور ضلعی کابینہ، یونٹس برادران نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس

آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس

آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس

آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس

آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس

آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس

آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس

آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس

آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے ضلع کرم پاراچنار کے زیر اہتمام آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس نہایت جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں علماء سینیئر احباب اور ضلعی کابینہ، یونٹس برادران نے شرکت کی۔.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

خیبر پختونخوا پولیس دہشتگردوں کے نشانے پر، رواں برس 154 حملے

مشرقی سرحد پر بھارت کی جارحیت اور کشیدگی کے دوران پاک افغان مغربی سرحد پر دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، مجموعی طور پر رواں برس اب تک خیبر پختونخوا میں پولیس پر 154 حملے ہوچکے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق رواں برس جنوری سے اپریل تک ان حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی جبکہ 10 مئی کے بعد سے کچھ حد تک آنے لگی ہے۔

5 ماہ میں 153 حملے، 48 شہید

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی جانب سے پولیس کیخلاف حملوں پر مرتب رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران پولیس پر مجموعی طور پر 156 حملے ہوئے، جن میں 48 پولیس اہلکار شہید اور 59 زخمی ہوئے، حکام کے مطابق میں حملوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

دہشتگردی کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 میں 29 حملے ہوئے، جن میں 11 شہادتیں ہوئی جبکہ 6 زخمی ہوئے، فروری میں 24 حملوں میں 11 شہادتیں اور 13 زخمی ہوئے، مارچ میں 47 حملوں میں 14 شہادتیں اور 17 زخمی ہوئے، اپریل میں 35 حملوں میں 7 شہادتیں اور 13 زخمی ہوئے جبکہ رواں ماہ کے دوران 21 حملوں میں 5 شہادتیں اور 10 زخمی ہوچکے ہیں۔

مارچ اور اپریل میں سب سے زیادہ حملے ہوئے

رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے مہینے خیبر پختونخوا پولیس کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئے، صرف ان 2 مہینوں کے دوران پولیس پر 82 حملے کیے گئے، جن میں ٹارگٹ کلنگ اور پَٹرولنگ پارٹیوں پر حملے نمایاں رہے، ان 2 ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے 26 واقعات پیش آئے، گشت پر مامور پولیس پارٹیوں پر 18 حملے ہوئے، جبکہ  13 پولیس پوسٹوں ، 12 پولیس اسٹیشنز اور گاڑیوں پر 13 حملے رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل جنوری اور فروری کے دوران پولیس پر 53 حملے ریکارڈ کیے گئے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارچ اور اپریل میں دہشت گردی کی لہر میں نمایاں اضافہ ہوا۔

مغربی سرحد پر دہشتگردی میں انڈیا ملوث

حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں انڈیا ملوث ہے، جو افغانستان سے دہشتگردوں کو کراس بارڈر حملے اور صوبے میں دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی اداروں اور پولیس کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پاک بھارت کشیدگی کے دوران مغربی سرحد پر دہشتگردی کی کئی ناکام کوششیں کی جاچکی ہیں، حکام کے مطابق اب ایسے واقعات میں کمی آنے لگی ہے۔

پاک افغان تعلقات میں بہتری سے دہشتگردی میں کمی

پاک افغان تعلقات کو مزید بہتر کرنے اور تجارت کو بڑھانے کے لیے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کا دورہ کیا جبکہ اس کے بعد چین میں سہ فریقی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور افغان حکام نے شرکت کی، پاکستانی حکام کے مطابق دونوں ممالک سے چین کی مدد سے سی پیک کو افغانستان پر وسعت دینے پر رضا مند ہوئے جبکہ تجارت کو بھی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جس سے اب تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ تعلقات میں بہتری کا اثر سیکیورٹی اور دہشتگردی جیسے معاملات پر بھی پڑے گا اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ایسے واقعات میں کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں: ’غیر محفوظ‘ بلٹ پروف جیکٹس: خیبر پختونخوا پولیس کا حیران کن انکشاف

پشاور پولیس کے اعلی عہدیدار نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال کا افغانستان سے براہ راست تعلق ہے، ان کے مطابق تعلقات میں بہتری کے بعد افغان سرزمین پاکستان کی خلاف استعمال نہیں ہوگی اور پاکستان کے دشمن کو افغان سرزمین استعمال کرنے پر کارروائی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں ہونیوالے اضافے میں گزشتہ ہفتے سے کافی حد تک کمی آئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر رہے تو دہشتگردی میں واضح کمی آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار افغانستان بلوچستان پاک افغان تعلقات خیبر پختونخوا دہشتگردی سیکیورٹی کشیدگی وزیر خارجہ

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، زمینوں کے جعلی انتقالات پر محکمہ ریونیو کا اہلکار گرفتار
  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان
  • خیبر پختونخوا پولیس دہشتگردوں کے نشانے پر، رواں برس 154 حملے
  • خیبر پختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 46 ڈگری تک ریکارڈ
  • خیبر پختونخوا لُو چلنے کے ساتھ  شدید گرمی کی لپیٹ میں؛  درجہ حرارت 46 ڈگری تک ریکارڈ
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کی ملاقات
  • چالیس ارب کا میگا اسکینڈل، نیب نے پی ٹی آئی کی 2سیاسی شخصیات کو بڑی ٹرانزیکشنز کا پتہ لگالیا
  • 40 ارب کا میگا سکینڈل، پی ٹی آئی کی 2 سیاسی شخصیات کو بڑی ٹرانزیکشنز 
  • خیبر پختونخوا: رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں کتنے افراد شہید ہوئے؟