خیبر پختونخوا، زمینوں کے جعلی انتقالات پر محکمہ ریونیو کا اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو ضلع چارسدہ کے ایک شہری کی شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی 794 کنال 14 مرلے اراضی، جو کہ 79 کروڑ روپے مالیت کی ہے، جعلی انتقالات کے ذریعے کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے زمینوں کے جعلی انتقالات پر محکمہ ریونیو کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو ضلع چارسدہ کے ایک شہری کی شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی 794 کنال 14 مرلے اراضی، جو کہ 79 کروڑ روپے مالیت کی ہے، جعلی انتقالات کے ذریعے کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کردی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن کی انکوائری ٹیم نے ریکارڈ کی جامع جانچ پڑتال کے بعد تصدیق کی کہ زمین کے یہ انتقالات بالکل جعلی ہیں۔ انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ محکمہ ریونیو کے اہلکار قانون گو اورپٹواری نے زمین کے جعلی انتقالات میں ملوث پائے گئے۔ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے فوری طور پر ان تمام ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، قانون گو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن خیبر خیبر پختونخوا جعلی انتقالات
پڑھیں:
خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبر پختونخوا بار کونسل نے 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور جب تک موبائل سگنلز کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گی۔