گزشتہ 3 برسوں کے دوران کرپشن اور دیگر بدعنوانیوں میں ملوث 3503 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی گرفتاری اور ان سے کی جانے والی ریکوریز سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے جس کےمطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے سال 2022 سے 25 تک 47 ایف آئی آر رجسٹر کر کے 434 ملزمان کے خلاف تحقیقات کیں۔

رپورٹ کے مطابق کرپشن میں ملوث 56 سرکاری ملازمین سے مجموعی طور پر 6 ہزار 367 ایکڑ اراضی جس کی مالیت 41 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے بازیاب کرائی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں کرائے اور بقایا جات کی مد میں 99 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

بجلی سے متعلق جرائم پر کارروائیاں

ایف آئی اے نے بجلی چوری اور بجلی سے متعلقہ دیگر کرپشن اور بدعنوانیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف 16 مارچ 2022 سے کارروائیوں کا اغاز کیا اس سلسلے میں 14 ہزار 859 ریڈ کیے گئے، 1350 انکوائریاں شروع کر کہ 1836 مقدمات درج کیے گئے اور 971 سرکاری ملازمین کو گرفتار کر کہ 4 ارب 32 کروڑ روپے کی بڑی ریکوری کی گئی۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے نے ڈسکوز کے کرپٹ افسران کے خلاف یکم اپریل 2024 سے کارروائیوں کا اغاز کیا۔

اس عرصے میں ایک ہزار 389 ڈسکو  افسران کو کرپشن میں ملوث پایا گیا جن کے خلاف 736 انکوائریاں شروع کر کے 193 مقدمات درج کیے گئے اور 261 ڈسکو افسران کو گرفتار کیا گیا۔

اووربلنگ کی تحقیقات

ایف آئی اے نے ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک ارب 10 کروڑ روپے کے اوور بلنگ کے کیسز کی تحقیقات کیں۔

اس سلسلے میں 109 انکوائریوں کا آغاز کیا گیا اور 44 مقدمات درج کیے گئے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2022 سے مارچ 2025 تک ایف آئی اے کی جانب سے کرپشن میں ملوث 8 ہزار 784 سرکاری ملازمین کے خلاف انکوائریاں شروع کر کے 3 ہزار 479 مقدمات درج کیے گئے اور کرپشن میں ملوث 432 سرکاری ملازمین کو سزائیں دی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف آئی اے کرپشن پر سزائیں کرپشن پر کارروائیاں کرپشن پر گرفتاریاں.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے کرپشن پر کارروائیاں کرپشن پر گرفتاریاں مقدمات درج کیے گئے سرکاری ملازمین کرپشن میں ملوث کروڑ روپے ایف آئی کے خلاف کی گئی

پڑھیں:

گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن