سونے کی سلاخوں اور اینٹوں کی اسمگلنگ و غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
کراچی:
سونے کی سلاخوں اور اینٹوں کی اسمگلنگ کے علاوہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی میں صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سونے کی سلاخوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فروخت و خریداری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان بیرون ملک حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے ذریعے ادائیگیاں کرنے میں ملوث تھے ۔ ملزمان کی تحویل سے 11,58,62,000روپے اور سونے کی 10 تولہ وزنی سونے کی 17اینٹیں برآمدکرلی گئیں۔
چھاپا مار کارروائی کے دوران سونے کے اندراج سے متعلق رجسٹر اور پیڈز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ناصر کھتری، رفیق کھانانی، نوید اسلم، سعید اللہ اور عرفان رحمت اللہ شامل ہیں ۔
ملزمان کے خلاف کارروائی فارن ایکسچینج ریگولیشن (RA) 2 کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقدمہ نمبر 19/2025 کسٹمز ایکٹ 1969 اور ایف ای آر (ترمیمی) ایکٹ 2020 کی دفعات کے تحت 07 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق 2 مفرور ملزمان سلیم اور باسط اکبانی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سانول اور نادر کا کھیل ختم، کراچی میں خطرناک موٹر سائیکل چور گرفتار
کراچی:نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس اور بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو انتہائی مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
زخمی ہونے والے ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کارروائی نیو کراچی سیکٹر 6-بی کے فیکٹری ایریا کے قریب کی گئی، جہاں مشتبہ موٹر سائیکل لفٹرز کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔
مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار
فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جن کی شناخت محمد سجاد عرف سانول اور محمد نادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ دونوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فرار ہونے والے دو ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔