Express News:
2025-07-08@03:45:43 GMT

لاہور: منشیات کیس  میں مجرم کو 9 سال قید و جرمانے کی سزا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

لاہور:

عدالت نے منشیات کیس  میں مجرم اشرف کو 9 سال قید اور  80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید نے کیس کا فیصلہ سنایا، تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے 2024 میں ملزم کیخلاف 1320 گرام چرس برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

دوسری جانب اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تین کارروائیوں کے دوران افغان باشندے سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کارروائیوں میں 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور؛ چینی باشندے کے گھر سے تقریباً 2کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

لاہور:

ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی، جس میں گھر کے ملازم ہی چوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔

شہر بانو نقوی نے بتایا کہ 36 گھنٹے کے اندر چور لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز  شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار کرنے کے لیے اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

اے ایس پی ڈیفنس کے مطابق ملزمان پولیس کو زیادہ دیر چکما نہ دے سکے اور دوران انٹیرو گیشن سچ تسلیم کر لیا، ملزمان سے 01 کروڑ 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی کینٹ نے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی، ایس ایچ او ڈیفنس بی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بینک سے نکلنے والے شہری اور خاتون سے 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی
  • لاہور میں چینی شہری کے گھر سے 1 کروڑ 80 لاکھ کی چوری، ملزمان گرفتار
  • کمپٹیشن کمیشن کی کارٹل اور گمراہ کن تشہیر کے خلاف سخت کارروائیاں
  • لاہور؛ چینی باشندے کے گھر سے تقریباً 2کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
  • لاہور: منشیات سپلائی میں ملوث پنجاب پولیس کا تھانیدار اور ساتھی 4 کلو چرس سمیت گرفتار
  • لاہور: شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 3 ملزمان گرفتار
  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے ’نارکو دہشتگردی‘ کا نیا ڈرامہ رچا لیا
  • سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
  • ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 90 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات پکڑی گئی