ریحام رفیق کا ڈانس اور چہرے کے تاثرات ‘بیہودہ’ قرار
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ و ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر ریحام رفیق کا ٹرینڈنگ گیت ‘شیک اِٹ ٹو دا میکس’ پر کیا گیا ڈانس فینز کو برہم کرگیا۔
ریحام رفیق نے کریئر کا آغاز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بنائے گئے پیج سے کیا جس کے بعد انہیں پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔
ریحام رفیق نے 2021 میں معروف ہدایتکار نبیل قریشی کی ہدایتکار میں بننے والی فلم ‘کھیل کھیل میں’ سے ایکٹنگ ڈیبیو دیا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں بشمول ‘جھوم’ ،کفارہ’ ، ‘جڑواں’ اور ‘پرورش’ میں کام کیا۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ ایک متحرک ڈیجیٹل کریئیٹر بھی ہیں اور ٹک ٹاک پر ٹرینڈنگ ویڈیوز بناتی ہیں۔
ریحام رفیق جو رواں سال اپنے ڈراموں میں کرداروں کی وجہ سے مشہور ہوئی تھیں اب حال ہی میں ایک وائرل ٹک ٹاک ڈانس چیلنج میں شرکت کرنے پر شدید عوامی تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔
حال ہی میں ریحام نے “شیک اِٹ ٹو دا میکس’ نامی ٹرینڈنگ ٹک ٹاک ڈانس چیلنج کو قبول کیا اور اس پر کیا گیا ڈانس ٹک ٹاک کے علاوہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔
View this post on InstagramA post shared by Reham Rafiq (@rehamrafiq)
ویڈیو میں ریحام رفیق آرمی گرین رنگ کی اوور سائز شرٹ اور کھلے پاجامے میں اپنے واش روم میں ڈانس کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں ان کے ڈانس مووز اور چہرے کے تاثرات کو غیرمعمولی اور عجیب قرار دیا جا رہا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘ڈانس کر رہی ہو تو کرو یہ اس قسم کے بیہودہ چہرے بنانے کی کہا ضرورت ہے۔’
ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ‘ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں؟ کیا ان کے بچنے کی کوئی امید ہے؟’ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘اس لڑکی کے شوہر کی ہمت کو داد دیتا ہوں جو بیوی کو یہ سارے کارنامے سرانجام دینے دے رہا ہے۔’
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ‘ہنسی روکنا مشکل ہو گیا ہے، بہت مزاحیہ ڈانس ہے’ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘نہ ڈانس اچھا کر پارہی ہوں نہ چہرے اچھے بنا پارہی ہو۔’
یاد رہے کہ ریحام رفیق پاکستان کی معروف گلوکارہ نمرہ رفیق کی چھوٹی بہن ہیں اور کچھ ماہ قبل شکیب خان سے نجی خاندانی تقریب میں شادی کر چکی ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریحام رفیق ٹک ٹاک
پڑھیں:
’اونٹ نے تسلی سے اپنے دانت چیک کروا دیے‘، کراچی میں جانور نے شہری کا ہاتھ دبوچ لیا
عید قرباں قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں جانوروں سے رونق بڑھ جاتی ہے، وہیں ان جانوروں کا خیال بھی خوب رکھا جاتا ہے۔ اب جبکہ عیدالاضحٰی میں کم دن رہ گئے ہیں تو گلی محلوں میں ابھی سے جانور نظر آنے لگے ہیں۔ لیکن اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ قربانی کے جانور بے قابو ہو جاتے ہیں اور شہریوں کی دوڑیں لگوا دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور کی ایک ایسی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں اونٹ نے شہری کا ہاتھ دبوچ لیا اور بہت ہی مشکل سے وہ اسے چھڑانے میں کامیاب ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اونٹ کے منہ کے آگے ہاتھ لہرا رہا تھا۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے لکھا کہ بچت ہوگئی ورنہ اونٹ ہاتھ کی ہڈی تک توڑ دیتا، پھر بھی بہت بری طرح اونٹ نے ہاتھ دبوچ کرکاٹا ہے۔
صارف نے لکھا کہ عام سی بات ہے جب جانور نئی جگہ پر آتا ہے تو غصے میں ہوتا ہے اس لیے سب سے آسان طریقہ ہے اس کو اکیلا چھوڑ دیں اور آس پاس رش نہ لگائیں ایسے قربانی کا جانور 2,3 دن میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ شکر کریں اونٹ نے گردن نہیں پکڑی ورنہ اونٹ گردن پکڑ کر بندے کو پٹخ دیتا ہے۔ ملک بلال اعوان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ صاحب اونٹ کے دانت چیک کرنے لگے تھے تو اونٹ نے تسلی سے چیک کروا دیے۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’چاچا کو فنکاری دکھانے کا کس نے کہا تھا‘۔
چوہدری عمران نے شہری تو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا شوق پورا کرنے سے پہلے جانور کو چارا کھلا لینا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اونٹ عید الاضحی عید قربان قربانی کے جانور