Jang News:
2025-05-30@04:22:06 GMT

مظفرگڑھ: 11 ہزار لیٹر کیمیکل زدہ دودھ برآمد

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

مظفرگڑھ: 11 ہزار لیٹر کیمیکل زدہ دودھ برآمد

—فائل فوٹو

مظفرگڑھ میں چوک قریشی شاہ جمال روڈ پر کارروائی کر کے 11 ہزار لیٹر کیمیکل زدہ دودھ برآمد کر لیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دودھ میں کیمیکلز کے علاوہ ویجیٹیبل آئل اور دیگر مضر صحت اجزاء شامل تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دودھ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔

پشاور: ناقص اشیاءاور دودھ بیچنے پر بیکری اور ملک شاپ سیل

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈز اتھارٹی نے.

..

انہوں نے کہا کہ مضر صحت 11 ہزار لیٹر دودھ کو تلف کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ تھانہ قریشی میں 6 ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

چین کی کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکا؛ 5 افراد ہلاک اور 6 لاپتا

چین کے مشرقی صوبے شانڈونگ کے شہر گاؤمی میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکوں اور خوفناک آتشزدگی سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا شانڈونگ یوڈاؤ کیمیکل کمپنی کے ورکشاپ میں ہوا جس کے بعد آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

یہ فیکٹری 46 ہیکٹر پر پھیلی ہوئی ہے جہاں زراعتی ادویات، دواسازی، اور کیمیائی اجزاء تیار کیے جاتے ہیں۔ کمپنی میں 300 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔

آگ کی شدت اور حادثے کی ہولناکی کو دیکھتے ہوئے 55 فائر بریگیڈ گاڑیوں اور 232 اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ 

ریسکیو آپریشن کے دوران 25 افراد کو فیکٹری سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کم از کم 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 19 افراد زخمی ہیں جن میں سے 7 کی حالت نازک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔

فیکٹری کے 6 ملازمین لاپتا ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے وہ دھماکے وقت وہاں موجود تھے اور شاید ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ فیکٹری کی آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

یاد رہے کہ 2015 میں بھی چین کے تیانجن شہر میں ایک کیمیکل گودام میں ہونے والے دھماکوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • شہر اقتدار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون، 7فوڈ پوائنٹس سیل، 10کو 1 لاکھ 24 ہزار کے جرمانے
  • کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سیکریٹری داخلہ پنجاب
  • پیٹرولیم لیوی بڑھنےکا امکان، کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ناگزیر ہوگا؟
  • 319 پروازوں کے ذریعے 81 ہزار 950 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
  • خیرپور: مضرِ صحت دودھ پینے سے خاتون اور 3 بچے دم توڑ گئے
  • چین کی کیمیکل فیکٹری میں زور دار دھماکا،5 افراد ہلاک
  • چین کی کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکا؛ 5 افراد ہلاک اور 6 لاپتا
  •   کرنل صوفیہ کے اہلخانہ سے مودی پرگل پاشی کروانے پر بی جے پی سرکار کو تنقیدکا سامنا
  • حلقے میں 7500 روپے کی موٹر سائیکل چوری، ایم پی اے کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع