کراچی: بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: شہر قائد میں بوہری برادری آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔
شہر بھر میں واقع بوہری برادری کی مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے شریک ہوئے۔ نماز عید کے بڑے اجتماعات صدر، حیدری، بلوچ کالونی، برنس روڈ اور دیگر علاقوں میں دیکھنے میں آئے۔ خطبہ عید میں علمائے کرام نے قربانی کی اہمیت اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو خراج تحسین پیش کیا۔
کل کی سرکاری چھٹی منسوخ
نماز کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، جو دن بھر جاری رہے گا۔ بوہری برادری ہر سال اسلامی کیلنڈر کے مطابق ایک دن پہلے عید الاضحیٰ مناتی ہے۔
شہر میں عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بوہری برادری
پڑھیں:
عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
حریت ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرے اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ استصواب رائے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قبضے سے آزادی کا ان کا مطالبہ منصفانہ، جائز اور ناقابل تنسیخ ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کئی دہائیوں سے جاری بھارتی جبر کے باوجود تحریک آزادی کشمیر جاری ہے کیونکہ یہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے اور اس نے ایک جائز مقصد کے طور پر عالمی سطح پر اپنی ایک پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی واضح طور پر توثیق کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ منہاس نے فالس فلیگ آپریشنز اور پروپیگنڈے کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑ کر اسے بدنام کرنے کی بھارت کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے ناکام ہو کر رہیں گے۔ حریت ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرے اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ استصواب رائے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔