ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے اور اس موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد ہوا۔ عید کے اجتماعات میں ملک و قوم اور امت مسلمہ بالخصوص فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: عیدالاضحیٰ سے قبل قیدیوں کے لیے خوشخبری، پنجاب بھر میں 90 روزہ سزا معافی کا اعلان
عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے جس کے بعد قربانی کا گوشت مساکین اور غربا میں تقسیم کیا جارہا ہے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
عید کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملک کے کئی شہروں میں ون ویلینگ پر پابندی عائد کی گئی ہے اور پولیس کے دستے سیکیورٹی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: عیدالاضحیٰ پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
دوسری طرف متعلقہ حکام کی طرف سے صفائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانہ لگانے کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ملک بھر میں کے لیے
پڑھیں:
عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام
اسلام آباد: حکومت نے عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کےلئے اہم اقدام کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جو کہ جعل سازی کو روکنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔
عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کیلئے قابلِ عمل ہے۔
وزارت مذہبی امور نے جعل سازی سے بچنے کے لیے ہدایت کی ہے کہ عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔
ترجمان نے کہا کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے اور عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔