امید ہے بجٹ میں ریلیف ملے گا اور جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے:خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
سربراہ متحدہ قوم موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے بجٹ میں ریلیف ملے گا اور جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج برائے خواتین کا دورہ کیا
کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے اہم ترین فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، اس وقت ایوان کو عوام کا نمائندہ ہونا چاہیے، خاندانوں کا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے پڑوسی ملک کے خلاف ہمیں بڑی کامیابیاں ملیں، ایم کیو ایم کی پوری سیاست کا نقطہ آغاز اور اختتام جمہوریت ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال قدرے بہتر ہے، کچے میں اب مغوی نہ ہونے کے برابر ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خالد مقبول ایم کی
پڑھیں:
کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار