وفاقی بجٹ، قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول آگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025ء کے لیے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025ء دس جون کو قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا جبکہ بجٹ پر بحث کا آغاز 13 جون سے ہوگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق بجٹ پیش ہونے کے اگلے 2 دن یعنی 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔
پیداواری شعبے کی گروتھ 1.
اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق سالانہ بجٹ پر بحث کے لیے وقت دیا جائے گا۔
سردار ایاز صادق کے مطابق وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون کو سمیٹی جائے گی، 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اعلامیے کے مطابق 26 جون کو فنانس بل کی ایوان سے منظوری ہوگئی جبکہ 27 جون کو ضمنی گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی اجلاس اعلامیے کے مطابق وفاقی بجٹ جون کو
پڑھیں:
وفاقی تعلیمی بورڈ نے غیر ملکی اردو انٹرنیشنل طلبہ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔ پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔ طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔