کراچی، ڈیفنس فیز 8 میں کار لفٹنگ کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، جس میں تین ملزمان کو ایک قیمتی گاڑی چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/bFDCPiJJ-jBGrqoj9.js
واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب تین ملزمان ایک کار میں گھر کے قریب پہنچے۔ دو ملزمان گاڑی سے اتر کر متاثرہ شہری کی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، جبکہ تیسرا ملزم گاڑی کے قریب کھڑا رہتا ہے۔ گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد، ملزمان گاڑی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔
متاثرہ شہری طارق حسین نے واقعے کی رپورٹ ساحل تھانے میں درج کرائی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: قربانی کا جانور گاڑی کی سلاخیں توڑ کر بھاگ نکلا، ویڈیو وائرل
---اسکرین گریبکراچی میں ایک دلچسپ واقعے میں قربانی کےلیے لایا گیا جانور اپنی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے گاڑی سے بھاگ نکلا۔
یہ مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئے جنہوں نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا، گائے کے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جانور کو پک اپ کے ذریعے ایک گھر لایا گیا، جہاں اُسے اتارا جانا تھا، جیسے ہی گاڑی گھر کے سامنے ریورس ہوئی اور ڈرائیور نیچے اُترا تو اس نے قید میں خاموشی سے بیٹھنے کے بجائے حیران کن ردعمل دکھایا۔
گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خوبصورتی سے سجا اونٹ تیزی سے گلی سے نکلتا دکھائی دیا
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جانور نے گاڑی پر موجود پنجرے کی سلاخوں کو پوری قوت سے دھکیلنا شروع کر دیا، چند لمحوں میں ایک سلاخ ٹوٹ گئی اور پھر کیا تھا، یہ جانور بجلی کی رفتار سے باہر نکلا اور آزادی کا مزہ چکھنے کےلیے سڑکوں کی جانب دوڑ لگا دی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ گائے نے کچھ دیر تک آس پاس کی گلیوں میں دوڑ لگائی، جس سے ناصرف ٹریفک میں خلل آیا بلکہ لوگ بھی حیرت سے اسے دیکھتے رہ گئے، بعد ازاں مالک اور مقامی افراد نے کافی کوششوں کے بعد گائے کو قابو میں کیا۔