یمن: ذہنی بیمار شخص کی عید کے روز مسجد میں فائرنگ‘ 12 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے وسطی علاقے بیضا میں مسلح شخص نے مسجد میں اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ واقعہ بیضاکی الحوثیوں کے زیرِ قبضہ تحصیل مدیری العرش کے گاؤں قرن الاسد میں واقع مسجد حمہ عکوس میں مغرب کی نماز کے بعد پیش آیا۔ حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے قریبی کریانے کی دکان پر فائرنگ کر کے 2نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور مسجد میں داخل ہوا اور وہاں موجود نمازیوں پر گولیاں برسا دیں۔حملہ آور مبینہ طور پر ذہنی بیمار تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
فائل فوٹوبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کر کے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔
واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے، کیس سیریئس کرائم انویسٹی گیشن کو دیا گیا ہے۔