راولپنڈی :درکالی سیداں میں فائرنگ‘ والد 2 بیٹوں سمیت جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ سے والد دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افسوسناک واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔ایس ایچ او تھانہ جاتلی کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق شاہ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔ دو افراد موقعہ پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ تیسرا زخمی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعہ بظاہر سابقہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ ابتدائی طور پر دو افراد زیرحراست ہیں۔ سی پی او نے نوٹس لے کر ایس پی صدر کو موقع پر پہنچنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹی 20 ایشیاکپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لئے 155 رنز کا ہدف دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے 9ویں میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، تنزید حسین نے شاندار 31 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
سیف حسن 30 اور توحید ہردوئے 26 بنا کر نمایاں رہے جب کہ افغانستان کے کپتان راشد خان اور نور احمد 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ افغان ٹیم جیت کی صورت میں سپر فور راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جب کہ بنگلہ دیش کو ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے افغانستان کو شکست دینا ہوگی۔