بجٹ میں زراعت اور بزنس کمیونٹی کیلئے کوئی ریلیف نہیں: پی بی ایف
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں زراعت اور بزنس کمیونٹی کے لیے کوئی ریلیف نہیں۔
ایک بیان میں چیف آرگنائزر پی بی ایف احمد جواد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے برعکس زرعی شعبہ کو بجٹ میں پھر کچھ نہیں ملا، زرعی شعبے کا 4.5 فیصد ہدف حکومت کیسے حاصل کرے گی؟
انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کا چوتھا بجٹ ہے لیکن ایکسپورٹ گروتھ کی جھلک بجٹ میں نہیں دکھائی دی، سپر ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کی توقع تھی اس پر بھی آٹے میں نمک جیسا ریلیف ملا۔
اسلام آبادقومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025-26ء کا 17.
احمد جواد کا کہنا تھا کہ 8 ہزار ارب روپے سے زائد صوبوں کے لیے مختص کرنے پر نظرثانی ہونی چاہیے، صوبے دفاعی بجٹ اور قومی منصوبوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔
چیف آرگنائزر پی بی ایف نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت اس وقت کیش سر پلس ہے، اپنا کچھ حصہ وفاق کو واپس دے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عقیل شہزاد آرائیں کو کمیونٹی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے پاکستان ہاؤس جدہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز بزنس مین اور سماجی رہنما عقیل آرائیں کو کمیونٹی کی نمایاں خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ عقیل آرائیں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے فلاحی و سماجی امور میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔عقیل آرائیں نہ صرف ایک کامیاب بزنس مین ہیں بلکہ ایک سرگرم سماجی کارکن بھی ہیں، جو ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کی بہتری، اتحاد اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی فلاحی کاوشوں سے متعدد ضرورت مند خاندان مستفید ہو چکے ہیں، جب کہ وہ مختلف سماجی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ تقریب کے دوران قونصل جنرل خالد مجید نے عقیل آرائیں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم ایسے پاکستانی وطنِ عزیز کے لیے فخر کا باعث ہیں جو خلوصِ نیت کے ساتھ اپنی کمیونٹی کے مسائل کے حل میں سرگرم رہتے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے بھی عقیل آرائیں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے مخلص اور محنتی افراد کی بدولت بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اُجاگر ہو رہا ہے