بلاول بھٹو کا بھارت کو دو ٹوک پیغام، پانی بند کیا تو اعلانِ جنگ سمجھا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ پانی بند کیا تو اعلانِ جنگ سمجھا جائے گا
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا کو باور کرایا جا رہا ہے کہ خطے میں استحکام کا راستہ صرف مذاکرات اور سفارت کاری سے نکلتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے انہیں ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ دنیا میں پاکستان کا امن کا بیانیہ مؤثر انداز میں پیش کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کے دوران دنیا کو واضح کیا گیا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، اور بھارت کی الزام تراشیوں کا اصل مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، جبکہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہر موقع پر بھرپور دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے، اور سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھی بھارت ملوث ہے۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب
انہوں نے کہا کہ بھارت کا جھوٹا بیانیہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے، اور مختلف ممالک میں بھارت کی دہشتگرد سرگرمیوں کے شواہد سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوئی بھی کوشش اعلانِ جنگ تصور کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے بھارت یکطرفہ طور پر منسوخ نہیں کر سکتا۔ پانی بند کرنے کی دھمکی نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی منافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایک جنگ جیتی ہے جس کی قیادت فیلڈ مارشل کے عہدے پر موجود رہنما کر رہے تھے، اور یہ درجہ ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا نے جنگ کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جبکہ بھارتی میڈیا نے جنگی جنون کو ہوا دی۔
مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سفارتکار کم اور جنگی جنونی زیادہ لگتے ہیں، اور انہیں ابھی نندن کی تصاویر گوگل کر کے یاد رکھنی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ اور، اور یہ دہرا معیار عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بارہا کہا ہے کہ خطے میں امن قائم ہونا چاہیے، اور پاکستان اسی سوچ کے ساتھ دنیا میں امن کا پیغام لے کر نکلا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو زرداری بھارت پاک بھارت کشیدگی پاکستان پاکستان پیپلزپارٹی پہلگام ٹرمپ مسئلہ کشمیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری بھارت پاک بھارت کشیدگی پاکستان پاکستان پیپلزپارٹی پہلگام مسئلہ کشمیر بلاول بھٹو زرداری انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان پانی بند کہ بھارت
پڑھیں:
شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زہیمِن سے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبا سے بھی ملاقات کی اور پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ ان کے خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات پیش کیے۔
خطاب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیے اور عالمی تعلقات عامہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
دوسری طرف چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ہاؤ نے صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے شنگھائی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مس ہاؤ نے پاکستان کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر اور خاتونِ اول نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو چین یونیورسٹی