کراچی میں زلزلے کے جھٹکے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 44 منٹ پرآئے جس کی شدت 2.6 اورگہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔زلزلے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
یلو لائن، بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے، شرجیل میمن
کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو تیز، سستی اور محفوظ سفری سہولت دینا ہے۔
عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سائٹ آفس اور جام صادق پل کے قریب جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا، اس موقع پر شرجیل میمن نے وفد کو یلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ا
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ شاہراہِ نورجہاں سے کورنگی انڈسٹریل ایریا اور لانڈھی تک محیط ہوگا جس سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یلو لائن نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو، اس میں سہولتوں کو عالمی شہروں جیسا بنایا جا رہا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یلو لائن بی آر ٹی میں صرف الیکٹرک بسیں چلیں تاکہ یہ منصوبہ مکمل طور پر ماحول دوست ہو، ہم نے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسیں اور خواتین کے لیے پنک بس سروس متعارف کروائیں جو اب کامیابی سے چل رہی ہیں، ای وی بسوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی، فیول اخراجات میں بھی خاطر خواہ بچت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ای وی اسکوٹر اسکیم لا رہے ہیں۔ اب تک 8 ہزار سے زائد خواتین نے درخواست دی ہے، ایک فوڈ چین کمپنی بھی تربیت میں ہمارے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ خواتین کو مکمل طور پر تیار کیا جائے، یہ صرف ٹرانسپورٹ نہیں، یہ سماجی انقلاب کی بنیاد ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر بھی کام جاری ہے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہم نے اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے ہیں جہاں سرمایہ کاروں کو دس سال تک ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی لاگت میں فرق ضرور آیا ہے، لیکن حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔