شہباز شریف سے سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو مبارک باد دی۔
خواجہ سعد رفیق نے بجٹ کو معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سعد رفیق
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے 45 دن گزرنے کے باوجود ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا قانون نہیں بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا کیس سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ کو منتقل
درخواست کے مطابق سپریم کورٹ نے 7 مئی کو ملٹری کورٹس کے حوالے سے کیس کا فیصلہ سنایا تھا، جس میں عدالت نے حکم دیا تھا کہ ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے ملزمان کو اپیل کا حق دیا جائے۔ تاہم عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت نے تاحال اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، لہٰذا وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست ڈی لسٹ کر دی
یہ درخواست سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے وکیل خواجہ احمد حسین کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews توہین عدالت جسٹس جواد ایس خواجہ درخواست دائر سپریم کورٹ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز