واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی سفارت کاری میں اپنی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروٹھ سوشل” پر ایک بیان میں کہا کہ ہم جلد ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کریں گے۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے، اور وہ معاہدہ کریں گے، اس وقت بہت سی کالیں ہو رہی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کو پھر سے عظیم بنائیں۔
صدرٹرمپ نے لکھا کہ جیسے میں نے بھارت اور پاکستان کو معاہدے کی طرف لایا تھا۔ میں نے امریکہ کے ساتھ تجارت کا استعمال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں عقل، ہم آہنگی اور سنجیدگی پیدا کی، اور دو بہترین رہنما فوری فیصلہ کرنے اور رکنے پر تیار ہو گئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کے پہلے صدارتی دور میں سربیا اور کوسوو کے درمیان دیرینہ تنازع ایک بڑے تصادم کی طرف بڑھ رہا تھا، لیکن انہوں نے اس کو روکا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صدر بائیڈن کی “احمقانہ پالیسیوں” نے طویل المدتی امکانات کو نقصان پہنچایا، لیکن وہ دوبارہ اسے درست کر لیں گے۔ مصر اور ایتھوپیا کے درمیان دریائے نیل پر بڑے ڈیم کے تنازع کو بھی انہوں نے اپنے مداخلت سے وقتی امن تک پہنچایاہے اور یہ امن برقرار رہے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسی طرح ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی بہت جلد امن قائم ہو جائے گا، کیونکہ اس وقت بہت سی کالز اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ میں بہت کچھ کرتا ہوں لیکن انہیں کسی چیز کا کریڈٹ نہیں دیا جاتا،مگر عوام سب کچھ سمجھتے ہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایران اور اسرائیل کے درمیان

پڑھیں:

وینزویلا پر دوسرا امریکی حملہ ،3دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، جس میں منشیات فروش دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ امریکی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور انسدادِ منشیات اور داخلی سلامتی کے حوالے سے کئی اہم اعلانات کیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے حکم پر صبح امریکی فوج نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا۔ کارروائی میں وینزویلا کے منشیات فروش کارٹیل کے جہاز کو نشانہ بنایاگیا، جو امریکی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور مفادات کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے منشیات کے خلاف جنگ میں کولمبیا کی اتحادی حیثیت ختم کر دی ہے جس کے نتیجے میں ملک کو امریکی فوجی امداد کی مد میں کروڑوں ڈالر نقصان ہو سکتا ہے۔پیٹرو نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ امریکا ہمیں ڈی سرٹیفائی کر رہا ہے حالانکہ منشیات کے کارٹیلز اور منشیات سے مالی معاونت پانے والی بائیں بازو کی گوریلا تنظیموں کے خلاف جنگ میں ہمارے درجنوں پولیس افسر اور فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے کوکین پیدا کرنے والے ملک کو سزا کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ کولمبیا کو کا کی کاشت اور منشیات کی عالمی منڈیوں میں ترسیل کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ منشیات کے کارٹیلز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کر رہے ہیں ۔ 2022 ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پیٹرو نے امریکی قیادت میں چلنے والی منشیات کے خلاف جنگ کو ناکام قرار دیتے ہوئے اس میں بنیادی تبدیلی کی وکالت کی جس کے تحت وہ سماجی مسائل کو حل کرنے پر زور دیتے ہیں جو منشیات کی سمگلنگ کو ہوا دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارت، سیاحت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
  • نبی کریمﷺ کی تعلیمات پرعمل کرکے امن قائم کیاجاسکتا ہے،مولاناعتیق
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
  • امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
  • ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کیخلاف 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
  • وینزویلا پر دوسرا امریکی حملہ ،3دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
  • ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
  • ٹر مپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
  • آپریشن حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن قائم کیا جائے، عمران خان
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ