کراچی میں مطلع ابرآلود، چند علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب مطلع جذوی ابر آلود ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلستان جوہر، گلشن معمار، سہراب گوٹھ، اسکیم 33، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ اور پی ای سی ایچ ایس میں بوندا بندی ہوئی۔
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہیں جن کی رفتار 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران شہر میں صبح اور رات کے وقت بوندا باندی یا پھوار ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز بھی گارڈن، ناظم آباد، کریم آباد اور سہراب گوٹھ میں رات کے وقت بوندا باندی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گرمی کی شدت برقرار، پنجاب، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں آج بارش کا امکان
ملک بھر میں جمعہ کے روز موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، اور اس دوران 30 فیصد امکانات ہیں کہ چند علاقوں میں بارش اور گرج چمک ہوسکتی ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں کی صورتحالپنجاب: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اور مشرقی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرمی رہے گی۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ اور قریبی علاقوں میں جزوی ابر آلود مطلع کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا: ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، باقی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
سندھ: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی کی توقع ہے۔
بلوچستان: بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
گلگت بلتستان: موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر: مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جبکہ نارووال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (جمعرات کو ریکارڈ شدہ):سبی، جیکب آباد: 49 ڈگری سینٹی گریڈ
دادو: 48 ڈگری
دالبندین، خیرپور، موہنجو داڑو، روہڑی: 47 ڈگری
آج 20 جون کے دوران میدانی علاقوں میں موسم انتہائی گرم رہے گا۔ عوام الناس، خصوصاً بچے، خواتین اور بزرگ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ:
دوپہر کے اوقات میں دھوپ سے پرہیز کریں
زیادہ پانی پئیں اور خود کو نم رکھیں
بلا ضرورت دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد بارش بوندا باندی محکمہ موسمیات