چیئرمین نیوکراچی ٹائون محمدیوسف مختلف سیکٹر ز میں مچھر مار اسپرے مہم کاافتتاح کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری و دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت شدید بارش بھی جاری ہے۔غذر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلے کا مرکز باجوڑ سے 102کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یاد رہے کہ ماہرین کے مطابق زلزلے مختلف ارضیاتی عوامل کے ایک پیچیدہ اور متحرک مجموعے کے سبب آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کی T20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
  •  صدر ،وزیراعظم،چیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد   
  • چیئرمین سینیٹ سے ایرانی صدر کی ملاقات
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی امریکہ میں محمد رضوان ، بابر اعظم سے ملاقات
  • پاکستان اور ایران کی تجارت 8 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا ہدف، آئی ٹی و سروس سیکٹر کو وسعت دینے کا عندیہ
  • پنجاب اسمبلی: ایک سال کے اندر 17 پرائیویٹ یونیوسٹیز کے بل کیسے منظور ہوئے؟
  • اسلام اباد میں صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیئرمین سی ڈی اے
  • سوات کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں
  • ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے