جے کے سی اوکے زیر اہتمام مرزا محمد شفیق جرال کے اعزازمیں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ (رپورٹ: سید مسرت خلیل) سعودی عرب میں جموں وکشمیر کمیونٹی اوورسیز (جے کے سی او) کی جانب سے سابق صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا،جس میں عبدالطیف عباسی ، چوہدری اظہر وڑائچ، راجا شریف زمان، جان گلزار، سردار اقبال یوسف، شجاع اعوان، راجہ محمد ریاض، مرزا عمران جرال، حبیب یمنی اور زاہد مرزا کے علاوہ صحافی، کشمیر کمیونٹی اور پاکستان کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت انجینئر محمدعارف مغل نے کی۔ قاری محمد آصف کی تلاوت قران پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ چوہدری خورشید احمد متیال نے اپنے خطاب میں جے کے سی او کے قیام اوراغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ آخر میں میزبان سردارمحمداشفاق خان سابق چیئرمین و صدرمسلم کانفرنس سعودی عرب نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کی اور محسن غوری نے دعا کرواکر تقریب کا اختتام کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اشتہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-08-24