حکومت نے بجٹ میں عوامی فلاح کے کئی اقدامات کیے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں عوامی فلاح کےلیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے زر مبادلہ میں اضافہ کیا، افراط زر کم ہوا، وفاقی اخراجات 1.9 فیصد بڑھے جو ماضی میں 12 فیصد تک رہا۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ درآمد سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کا فیصلہ مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے تھا، اب درآمد شدہ سولر پینلز پر ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کیا۔
اجلاس میں انکم ٹیکس تجاویز کی شق وار منظوری پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ درآمدی سولر پینلز پر ذخیرہ انداوزی کی اطلاعات ملی ہیں، سولر پینلز کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا بجٹ 716 ارب کیا، ایک کروڑ افراد کو مالی مدد ملے گی، فراڈ کیسز میں ایف بی آر کے اختیارات سے متعلق سیف گارڈ شامل کی تاکہ اختیارات کا ناجائز استعمال نہ ہو، ایف بی آر کے اختیارات سے متعلق بعض نکات کو واضح کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اُمید ہے سینیٹ کی 50 فیصد سفارشات کو بجٹ کا حصہ بنائیں گے، استحکام پڑاؤ ہے، منزل نہیں، ہماری کوشش پائیدار ترقی کا حصول ہے۔
محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ریاست تنخواہ دار طبقے کو بوجھ تلے دبانا نہیں چاہتی، سرکاری ملازم کی تنخواہ میں10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب سولر پینلز نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
کراچی(نیوز ڈیسک) بجلی کے بڑھتے نرخوں سے پریشان عوام کے لیے سندھ حکومت نے ریلیف کا بڑا اعلان کر دیا۔ صوبائی حکومت نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ توانائی سندھ کے مطابق، ایسے بجلی صارفین جو ماہانہ صرف 100 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، وہ اس اسکیم کے تحت مفت سولر پینلز حاصل کرنے کے لیے 20 اگست 2025 تک درخواست دے سکتے ہیں۔محکمہ توانائی کو اب تک 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔اگر درخواستوں کی تعداد حد سے بڑھ گئی تو قرعہ اندازی کے ذریعے اہل صارفین کا انتخاب کیا جائے گا.