بادل برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل؛ پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
لاہور:
مغرب کی سمت سے بادل برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا، جس کے بعد پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے گرمی اور شدید حبس سے پریشان شہریوں کو وقتی طور پر ریلیف ملا ہے، تاہم حبس کی شدت نے درجہ حرارت میں کمی کے باوجود پسینے چھڑا دیے ہیں۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 25 جون سے یکم جولائی تک تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس تناظر میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالاامین مینگل نے تمام ایم ڈیز واسا کو نکاسی آب کے انتظامات کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے بتایا کہ ممکنہ بارش کے پیش نظر آپریشن سٹاف کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور بارش کے آغاز کے ساتھ ہی تمام فیلڈ عملہ موقع پر موجود ہوگا تاکہ نکاسی آب کے عمل کو بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں احتیاط برتیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بارش کے
پڑھیں:
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔
اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔
موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔