data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ممکنہ ملاقات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان یہ ملاقات چین میں بدھ سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے دو روزہ اجلاس کے دوران متوقع ہے۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، جو چین پہنچ چکے ہیں، جبکہ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ راج ناتھ سنگھ اس موقع پر چین، روس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الوقت خواجہ آصف اور راج ناتھ سنگھ کے درمیان کسی باضابطہ ملاقات کا شیڈول طے نہیں ہوا۔

ترک میڈیا کے مطابق ایس سی او اجلاس میں علاقائی و عالمی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور عسکری تعلقات جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے وزرائے دفاع کے درمیان

پڑھیں:

بھارت پہ فتح، سعودیہ سے معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت، خواجہ آصف

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان جاری کیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے الحمدوللّٰہ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ھائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔ اللّٰہ اکبر۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشق، عسکری تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ
  • بھارت پہ فتح، سعودیہ سے معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت، خواجہ آصف
  • مغربی کنارے اور اردن کے درمیان مرکزی بارڈر کل کھلنے کا امکان
  • صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر
  • وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • افغان مہاجرین کی باعزت واپسی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان  
  • پاک سعودی معاہدہ، کامیابی، امکانات اور خطرات
  • افغان مہاجرین کی باعزت واپسی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان