علی امین گنڈا پور کی بانی سے ملاقات کی درخواست، جسٹس منصور کی کیس سننے سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست کر دی تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں اس وقت پیش ہوگئے جب وہاں کسی دوسرے کیس کی سماعت ہو رہی تھی، وزیراعلی کے ہمراہ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل بھی تھے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے روسٹرم پر آ کر موقف اختیار کیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس وقت بجٹ منظوری کا عمل جاری ہے اور ہماری بجٹ کمیٹی کو پارٹی سربراہ سے ملاقات کی فوری ضرورت ہے تاکہ اہم فیصلے کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری بارہا درخواستوں کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، عمران خان نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ کو باقاعدہ خط لکھا تھا جس پر چیف جسٹس نے اچھے ریمارکس دیئے تھے مگر تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔
اس موقع پر جسٹس منصور علی شاہ نے معاملہ سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوڈیشل سائیڈ کا معاملہ نہیں، آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے، بہتر یہ ہے کہ آپ رجسٹرار سپریم کورٹ یا چیف جسٹس یحیی آفریدی سے رجوع کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، وہ ہی آپ کے لیے مناسب فورم ہے اور اس سے آپ کا وقت بھی بچے گا۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ ایک ارجنٹ معاملہ ہے، ہماری گزارش ہے کہ اسے فوری سنا جائے، ہم عدالت کی آشیرباد چاہتے ہیں تاکہ چیف جسٹس کو یہ معاملہ بھجوا سکیں۔تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے واضح کیا کہ ہم اس حوالے سے عدالتی کارروائی نہیں کر سکتے، بہتر ہے کہ یہ درخواست براہ راست چیف جسٹس یا رجسٹرار کے روبرو پیش کی جائے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اس کے بعد رجسٹرار آفس گئے تو پتہ چلے کہ رجسٹرار بیرون ملک ہیں جس کے بعد وہ ایڈیشنل رجسٹرار آفس پہنچ گئے جنہوں نے ان کی درخواست وصول کر کے کہا کہ وہ فائل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے چیئرمین چیف جسٹس کے سامنے رکھیں گے۔
بعدازاں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کر رہے تھے، ہمارے خلاف یہ ایک سازش ہو رہی ہے، بانی کی ہدایت تھی کہ ہم سپریم کورٹ آئیں اور انہیں کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں۔
علی امین گنڈا پور کے مطابق کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے جنہوں نے انہیں بولنے کا موقع دیا، بانی کے خط کے حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ کو آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو ہتھکڑیاں لگا دی گئی ہیں، بطور پاکستانی ہم نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بحیثیت وزیر اعلی جب سپریم کورٹ آیا تو یہی سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر ہو گی۔
علی امین گنڈا پور نے بجٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کا وژن سب کو معلوم ہے اور جتنے بجٹ پیش ہوئے ہیں ان سب میں سب سے بہترین بجٹ ہمارا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم ، معاہدے پر دستخط پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم ، معاہدے پر دستخط پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کامیاب؛آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق اسرائیلی ماڈل اپنانے کی تیاری؟ پاکستان کیخلاف بھارتی عزائم بے نقاب حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹ گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جسٹس منصور علی شاہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا سے ملاقات کی سپریم کورٹ کی درخواست کہا ہے کہ انہوں نے چیف جسٹس کے بعد کے لیے

پڑھیں:

سپریم کورٹ:عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں ہیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 12 اگست کو اپیلوں پر سماعت کرے گا. نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کر تے ہوئے عمران خان کی لیگل ٹیم کو نوٹس کر دیا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ کے امن جرگے کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، ٹارگٹ آپریشن جاری رکھنے اتفاق
  • سپریم کورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • 9 مئی سے متعلق مقدمات: عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ:عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • سپریم کورٹ: بانی تحریک انصاف کی 9 مئی ضمانت اپیلوں کی سماعت کا شیڈول مقرر
  • سپریم کورٹ؛بحریہ ٹاؤن کی حکم امتناع کی درخواست مسترد، وکیل کو ریفرنسز کی نقول جمع کرانے کا حکم 
  • سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی نیلامی رکوانے کی درخواست مسترد کر دی
  • پسند کی شادی پر قانونی کارروائی نہ کیا کریں، بری بات ہے: سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ، بحریہ ٹاون کی نیلامی کیخلاف اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • جسٹس امین الدین کی سربراہی میں بینچ مختلف الیکشن کیسز پر کل سماعت کرے گا