دو سگے بھائیوں کے قتل میں سزائے موت اور عمر قید پانے والے ملزمان 9 سال بعد رہا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے دو سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے قیدی شمشیر خان اور عمر قید کے قیدی ذیشان کو9سال بعد بری کر دیا۔جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا۔
(جاری ہے)
مقدمہ 2016 میں تھانہ رنگ محل، سیالکوٹ میں درج کیا گیا تھا اور سیشن عدالت نے 2019 میں ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ملزمان کے وکیل عثمان نسیم بابو نے دلائل دیتے ہوئے گواہوں کے بیانات میں تضادات کی نشاندہی کی، جس پر عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے اپیلیں منظور کر لیں اور دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور، معمر خاتون کے کان سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
لاہور:صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں میں پولیس اور خطرناک اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں معمر خاتون کے کان سے بالیاں نوچنے والا مرکزی ملزم فراثت علی اپنے ساتھی جون شاہ سمیت ہلاک ہو گیا۔
دونوں ڈاکو پولیس کو کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔
ذرائع کے مطابق یہ مقابلہ اس وقت پیش آیا جب سی سی ڈی کینٹ کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
مقابلے کے دوران ایس ایچ او عاطف ذوالفقار بال بال بچ گئے، جب کہ فائر کی گئی گولیاں ان کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا مرکزی ملزم فراثت علی چند روز قبل لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا تھا۔
اس کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔
سی سی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ہلاک ملزمان ریکارڈ یافتہ تھے اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔