لیاقت آباد ٹائون کا 2ارب 78کروڑ سے زایدکا بجٹ پیش
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے لیاقت آباد ٹاون کا مالی سال 2025 – 2026 کے لئے دو ارب اٹھترکروڑگیارہ لاکھ اٹھارہ ہزار ایک سو پانچ روپے کا بجٹ پیش کردیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری،کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری،، اراکین کونسل، اکاؤنٹ آفیسر پرویز اختر،ڈائریکٹر کونسل وسیم احمد،، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، اور دیگر افسران سمیت پریس و میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ ہم نے آئینی تقاضوں کے مطابق تعمیر و ترقی کے کام خلوص اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہو کر ادا کیے، بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرنے والی جماعت جس کا نام جماعت اسلامی ہے، ہم عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آئے ہیں، عید قربان، شب برات، محرم الحرام، یا ربیع الاول یا رین ایمرجینسی ہو ان تمام موقعوں پر ہم نے اپنی بھرپور کاکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی تعریف عوام کے ساتھ ساتھ ہمارے مخالفین نے بھی کی، بجٹ کی تیاری میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ لیاقت آباد ٹاون کی عوام کو ذیادہ سے ذیادہ شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لیاقت آباد ٹاون کی صحت و صفائی کی ذمہ داری کو عوام کی امنگوں کے مطابق پورا کرنا ہے۔ بجٹ میں خاطر خواہ رقم ترقیاتی کاموں کے لئے خاطر خواہ رقم رکھی گئی ہے، جس سے لیاقت آباد ٹاون میں سڑکوں اور عمارتوں کی مرمت اور دیکھ بھال، ضلع،میں جاری کلک پروگرام، برساتی نالوں کی تعمیر اور پارکس وکھیل کے میدانوں کی دیکھ بھال اور تعمیر ِنو، ور پنشن اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور گاڑیوں کی مرمت، اسکولوں کی مرمت و درستگی اور کتب خانہ جات کے ترویج کے کاموں کے ساتھ دیگر امور سر انجام دئے جائیں گے۔ اراکینِ کونسل نے ایک لاکھ ساٹھ ہزار دو سو چھیاسی روپے کی بچت کابجٹ پیش کرنے پر چیئرمین فراز حسیب، مالیاتی کمیٹی اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت ا باد ٹاون
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔