ملی یکجہتی کونسل 27 جون یوم فتح کے طور پر منائے گی، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل 27 جون بروز جمعہ یوم فتح کے طور پر منائے گی۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، ایران اور فلسطین نے دشمن کو شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں امریکا اسرائیل مردہ باد اور پاکستان ایران زندہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی بجٹ خود حکومت کے لیے وبالِ جان بن گیا ہے۔
قومی بجٹ کے حوالے سے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی بجٹ آئی ایم ایف کے احکامات ماننے کا حکم نامہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت قوم پر آئی ایم ایف کا بجٹ زبردستی مسلط کر رہی ہے، بجٹ منظوری میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم زرخرید غلام ثابت ہوں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کُل ہیں، شرجیل میمن
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ ہم وفاق کے اتحادی نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے انہیں سپورٹ کرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام ممالک سے سیلاب میں مدد لی جائے، 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کی جا رہی ہے، اگر یہ کسان کو سبسڈی دی جاتی تو بہتر تھا، اتنی گندم منگوانے سے کس کو فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقلِ کُل ہیں، وفاقی حکومت ایسے فیصلے کرے جس سے عوام کے حالات میں بہتری آئی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے اتحادی نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے انہیں سپورٹ کرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام ممالک سے سیلاب میں مدد لی جائے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کی جا رہی ہے، اگر یہ کسان کو سبسڈی دی جاتی تو بہتر تھا، اتنی گندم منگوانے سے کس کو فائدہ ہوگا؟ 2005ء سے پہلے پاکستان گندم ایکسپورٹ کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بنے تو پتہ چلے کہ پنجاب میں اس سے کم تباہی ہوسکتی تھی، ناتجربہ کاری کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا، ہم نے بہتر پلاننگ کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں بعد کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں بھی پہنچ جائیں گی۔ جام صادق پل آخری مراحل میں ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ایک ہفتے میں اسے مکمل کر لیا جائے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے، خواتین کو الیکٹرک موٹرسائیکل دی جائیں گی، سندھ میں الیکٹرک بس بنانے کے پلانٹس لگیں گے، عوامی مسائل کو حل کرنا سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چین دھابیجی میں فیکچرنگ پلانٹ لگانا چاہتا ہے، صدر زرداری چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگوں کو چین میں تربیت دی جائے، توانائی سیکٹر سمیت مختلف معاملات پر چین میں بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتیاز میر اور خواجہ سراؤں کے قتل کا واقعہ انفرادی نوعیت کا ہے، ان واقعات کے خلاف کوئی محرکات ہیں، ان کو دہشت گردی نہیں کہہ سکتے۔