دی ہیگ، رجب طیب اردوان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ترک صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے سے دوطرفہ تجارتی حجم 100 ارب ڈالر تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ توانائی، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دی ہیگ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور اردوان کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ امریکی کوششوں سے ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے سے دوطرفہ تجارتی حجم 100 ارب ڈالر تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ توانائی، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع ہیں۔ ترک صدر نے غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے بات چیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تعاون بڑھانے
پڑھیں:
قازقستان ابراہیمی معاہدے میں شامل ہورہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قازقستان ابراہیمی معاہدے میں شامل ہورہا ہے۔ مزید ممالک بھی ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 5 وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں غزہ، ایران، روس یوکرین جنگ کے امور پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قازقستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں، ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونا علامتی ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آج رات ایک اور ملک ’ابراہام معاہدے‘ میں شامل ہونے کا اعلان کرے گا جس کے تحت اسرائیل اور مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لایا جا رہا ہے۔