غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے مختلف اسپتالوں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کی کارروائی میں کم از کم 78 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 14بے گھر افراد وہ تھے جو امداد حاصل کرنے کیلئے جمع ہوئے تھے۔ غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع کے مطابق وسطی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہادتیں ہوئیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم اور نہتے شہریوں کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک امدادی سامان کی 18 کھیپیں غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200 ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے، اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کئے جا چکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی آواز اٹھائی جا رہی ہے، فلسطینی طلبا پاکستان میں اپنی میڈیکل تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں، امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جمعہ کو یہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی آواز بلند کی، پاکستان فلسطینی نہتے شہریوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت مسلسل امدادی سامان غزہ بھجوا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 کھیپیں غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے دو چارٹرڈ طیارے 100، 100 ٹن امدادی سامان اردن پہنچائیں گے جہاں سے یہ سامان اردن کے فلاحی ادارے کے ذریعے زمینی راستے سے غزہ تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گئے، فلسطینی میڈیکل طلبا پاکستان میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں دانستہ طور پر غذائی قلت پیدا کی گئی ہے جس کے باعث شہری اور بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں، ہم ان کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پاکستان امدادی سامان خصوصاً کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات غزہ کے شہریوں کے لئے بھجواتی رہی ہے اور بھجواتی رہے گی۔

ہم اس کاز کے ساتھ مکمل طور پر پرعزم ہیں، اس مشن میں جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن نے بھی حصہ لیا، ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان شاء اللہ ان مظالم کا خاتمہ ہوگا۔ تقریب میں فلسطینی سفیر سمیت حکومتی نمائندے اور این ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے سامان کی فوری روانگی کو یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔\932

متعلقہ مضامین

  •  صحت انصاف کارڈ میں 2018 سے 2021 تک اربوں کی مالی بے ضابطگیاں بے نقاب 
  • غزہ میں خوراک کے متلاشی 40 افراد سمیت مزید 47 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے 11فلسطینی دم توڑ گئے
  • چین کےکنزیومر پرائس انڈیکس میں  بہتری کا سلسلہ جاری ، چین کا قومی محکمہ شماریات
  • اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینی فٹبالر کی یاد میں یوئیفا کا بیان تنقید کی زد میں
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید؛ امداد کا بحران شدت اختیار کرگیا
  • پاکستان کی اسرائیلی فوجی قبضے کے منصوبے پر شدید مذمت
  • وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر قبضے کی منظوری کی شدید مذمت
  • وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم اور نہتے شہریوں کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک امدادی سامان کی 18 کھیپیں غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، عطاء اللہ تارڑ
  • سعودی عرب کا اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل، غزہ پر قبضے کو ظلم و بربریت قرار دے دیا
  • اسرائیل کا قحط اور بمباری کا خوفناک کھیل جاری، غزہ میں 197 افراد بھوک سے شہید