شاہ رخ خان کو اپنی ٹیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر دھمکیوں کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
کیریبین پریمیئر لیگ کیلیے اپنی ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے بعد بالی ووڈ کے کنگ خان کو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کیریبین پریمیئر لیگ کی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ کے مالک ہیں اور انہوں نے نئے سیزن کیلیے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
شاہ رخ خان کی ٹیم نے فاسٹ بولر محمد عامر اور عثمان طارق سے معاہدہ کیا ہے۔
یہ خبر جب سامنے آئی تو ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان کے خلاف مہم چلائی اور انہیں دھمکیاں بھی دیں۔
سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے کہا کہ شاہ رخ خان موجودہ حالات میں کس طرح سے پاکستانی کھلاڑیوں کو موقع دے سکتے ہیں، حب الوطنی کا تقاضہ یہ ہے کہ وہ دونوں پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ ختم کریں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں نے پہلے مرحلے میں سوشل میڈیا پر دباؤ دیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں شاہ رخ خان کو بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب ٹرنباگو نائٹ نے سوشل میڈیا پر جاری مہم پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی معاہدہ منسوخ کرنے پر ابھی تک غور کیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر اس سے پہلے بھی لیگ کا حصہ رہ چکے ہیں تاہم عثمان طارق نئے سیزن میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی کھلاڑیوں کو شاہ رخ خان
پڑھیں:
پنجاب وائلڈ لائف کی کارروائیاں؛ بٹیروں کی اسمگلنگ، طوطوں کا شکار کرنے والے گرفتار
لاہور:وائلڈ لائف رینجرز خانیوال، لودھراں اور بہاولنگر نے الگ الگ کارروائیوں میں بٹیر کی اسمگلنگ اور طوطوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن سجاد حسین کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع خانیوال سرفراز حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ 90 گاگو سے ناجائز شکار بٹیر کرنے پر ایک شخص محمد اسلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا کر قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔
اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع لودھراں کلیم سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہاولپور سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس سے ایک درجن سے زائد بٹیروں کی ایک کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور 15 زندہ بٹیر اپنی تحویل میں لیکر مقامی عدالت کے روبرو پیش کیے۔
عدالت کے حکم پر تمام بٹیر قدرتی ماحول میں آزاد کر دیے گئے۔
اسی طرح، سینیئر وائلڈ لائف رینجر ضلع بہاولنگر سید مبشر حسین نے جموں گاؤں کے نزدیک جنگلی طوطوں کے غیرقانونی شکار میں مشغول ایک شخص غلام دستگیر کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ منڈی صادق گنج میں ایف آئی آر درج کروا کر قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔