’فائنڈنگ مائی وے‘: ملالہ یوسفزئی کی زندگی کا وہ پہلو جو آپ نہیں جانتے!
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ایک بار پھر قارئین کو اپنی زندگی کی کہانی سے روشناس کرانے جا رہی ہیں۔
اس بار ان کا انداز کچھ مختلف اور کہیں زیادہ ذاتی ہے۔ ملالہ نے اپنی نئی کتاب ’’فائنڈنگ مائی وے‘‘کا اعلان کیا ہے، جو رواں برس اکتوبر میں شائع کی جائے گی۔ ملالہ کا کہنا ہے کہ یہ وہ کہانی ہے جسے میں سنانے کے لیے برسوں سے انتظار کر رہی تھی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملالہ نے کتاب کا کور شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام کے ذریعے قارئین کو بتایا کہ یہ کتاب ان کی سابقہ تصنیف ’’I Am Malala‘‘ سے مختلف ہے۔ یہ تحریر ان کی زندگی کے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے جو اب تک دنیا سے اوجھل رہے ہیں۔
اس کتاب میں محبت، دوستی، ذاتی جدوجہد اور خاص طور پر ذہنی صحت جیسے حساس موضوعات پر بھی ملالہ نے کھل کر اظہار کیا ہے۔
ملالہ مزید لکھتی ہیں کہ جب دنیا نے انہیں پہلی بار جانا، وہ محض 15 برس کی تھیں۔ اُس وقت وہ ایک نڈر طالبہ تھیں، جو لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں آواز بلند کر رہی تھیں،لیکن وہ کہتی ہیں کہ آج بھی دنیا ان کے نام کو تو جانتی ہے، مگر ان کے اندر کی اصل شخصیت سے زیادہ تر لوگ ناواقف ہیں۔ ’’فائنڈنگ مائی وے‘‘ دراصل اسی شناخت کی تلاش اور اظہار کی ایک کوشش ہے، جو برسوں سے ملالہ کے دل میں چھپی ہوئی تھی۔
یہ کتاب نہ صرف ملالہ کی زندگی کی اگلی قسط معلوم ہوتی ہے، بلکہ یہ ان کے شعوری سفر اور جذبات کی عکاس بھی ہے۔ وہ لمحے جو وہ دنیا کے ساتھ اس لیے شیئر نہ کر سکیں کہ شاید وہ بہت ذاتی تھے، اب قارئین کے سامنے آئیں گے۔ ملالہ کہتی ہیں کہ انہوں نے اس کتاب میں اپنی خاموشیوں کو آواز دی ہے اور خود سے وہ سوال پوچھے ہیں جن سے اکثر انسان بچنا چاہتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس نئی کتاب کا مقصد صرف ایک کہانی سنانا نہیں بلکہ دوسروں کو بھی اپنی اندرونی سچائیوں سے جُڑنے کی تحریک دینا ہے۔ آج کے نوجوان، جو شناخت، ذہنی دباؤ اور زندگی کے مقصد سے متعلق سوالات میں الجھے ہوتے ہیں، ان کے لیے یہ کتاب ایک رہنمائی کا کام دے سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملالہ اسے اپنی سب سے قریبی اور ذاتی کتاب کہتی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا؛ بلاول بھٹو
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی کو پاکستان کی زندگی کی علامت دریائے سندھ پر حملہ کرنے نہیں دیں گے، عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں۔
ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے اختتامی سیشن سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ ہم سب بھٹائی کے ماننے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی مگر مکمل ہم نے کی، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست دی، جنگ شروع ہوئی تو دریائے سندھ کے کنارے پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ مودی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، سندھو دریا پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی، مودی کے پانی روکنے کی دھمکی کو پوری دنیا میں اٹھایا ہے، مودی کے جھوٹ کو پوری دنیا میں میں بے نقاب کردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت نے رات کے اندھیرے پر حملہ کیا،جنگ چھیڑی، پاکستان نے جنگ شروع نہیں کی لیکن ختم پاکستان نے کی، پاک افواج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، بھارت نے عبرت ناک شکست کے بعد پاکستان کے پانی پر حملہ کیا، دریائے سندھ کا پانی سندھ سمیت پورا پاکستان پیتا ہے۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری