اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے سمیع اللہ خان برکی کو خیبر پختونخوا کا نیا صوبائی آرگنائزر مقرر کر دیا۔ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سیکریٹری جنرل عقیل نجم ہاشمی کی جانب سے جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق، سمیع اللہ برکی کو صوبے کے مختلف ڈویڑنز اور شہروں میں یوتھ ونگ کے تنظیمی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی بنیادی ذمہ داریوں میں خالی تنظیمی عہدوں کو پْر کرنا، نوجوان کارکنان کو متحرک کرنا اور آئندہ سیاسی سرگرمیوں سے قبل یوتھ ونگ کو فعال بنانا شامل ہے۔نوٹیفکیشن میں سمیع اللہ برکی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پورے تنظیمی عمل کے دوران مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے مکمل رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھیں۔یہ اقدام مسلم لیگ ن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بالخصوص نوجوانوں کے درمیان اپنی سیاسی موجودگی کو ازسرنو فعال بنانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔ قیادت کو امید ہے کہ یوتھ ونگ میں نئی توانائی اور تنظیم نو سے پارٹی کی نچلی سطح پر جڑیں مضبوط ہوں گی اور سیاسی عمل میں نوجوانوں کی شمولیت میں اضافہ ہوگا۔صدر مسلم لیگ ن ٹانک سمیع اللہ برکی کو پارٹی حلقوں میں ایک وفادار اور متحرک شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے، اور ان کی تقرری کو مقامی کارکنان کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔

Post Views: 10.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خیبر پختونخوا؛ گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج

پشاور:

خیبر پختونخوا میں گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔

ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت  کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کے مطابق ملزم ارشد اضاخیل میں اسٹوریج آفیسر ہے اور طلا محمد سابقہ ملازم ہے۔ دونوں ملزمان گندم اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ اضاخیل اسٹوریج سے 1730 میٹرک ٹن (3300 گندم کی بوریاں) غائب کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے اسکینڈل کی تحقیقات  کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ان کو حراست میں لیا۔ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں اینٹی کرپشن کورٹ نے بھی خارج کردی ہیں۔  

بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے بھی ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹارگٹڈ آپریشن: باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے 27 علاقوں میں 3 دن کیلئے کرفیو نافذ
  • خیبر پختونخوا: باجوڑ قومی جرگے اور طالبان میں مذاکرات بے نتیجہ، آپریشن شروع
  • خیبر پختونخوا میں قیامِ امن کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے یا نہیں؟
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم، نئے انتخابات کا فیصلہ
  • بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان
  • جنوبی وزیرستان، سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ
  • جنوبی وزیرستان : سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ
  • دوسرے صوبے بھی مریم نواز کی کارکردگی کے معترف ہیں، رانا ثناءاللہ
  • مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس، شہباز شریف، مریم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان
  • خیبر پختونخوا؛ گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج