قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال, کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی ۔۔؟ تفصیلات جانیے
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 مخصوص نشستیں بحال, کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی ۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کی 77 مخصوص نشستیں بحال ہوگئیں۔
محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
قومی اسمبلی کی پنجاب سے خواتین کی 11 مخصوص نشستیں جبکہ خیبرپختونخوا سے خواتین کی 8 اور اقلیت کی 3 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں۔
قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 14، پیپلزپارٹی کو 5 اور جے یو آئی (ف) کو 3 مخصوص نشستیں ملیں گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21 اور اقلیت کی 4 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں جس کے بعد اب خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یوآئی (ف) کو 10، مسلم لیگ (ن) کو 7، پیپلزپارٹی کو 7 اور اے این پی کو ایک مخصوص نشست ملےگی۔
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 جبکہ اقلیت کی 3 نشستیں بحال ہوئی ہیں جن میں سے مسلم لیگ(ن) کو 23، پیپلزپارٹی کو 2 جبکہ پاکستان مسلم لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک نشست ملے گی۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 اور اقلیت کی ایک نشست بحال ہوئی ہے جس میں سے پیپلزپارٹی کو 2 اور ایم کیوایم کو ایک مخصوص نشست ملے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مخصوص نشستیں بحال پیپلزپارٹی کو اسمبلی میں خواتین کی بحال ہوئی اقلیت کی مسلم لیگ
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ شروع ہوگا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس2 روز کے وقفے کے بعد (کل) پیر کو دوبارہ شروع ہوگا۔اجلاس سہ پہر ساڑھے 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔جس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔
مزید :