سپریم کورٹ فیصلہ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتی نشستیں بحال ہو گئی ہیں۔
قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی پنجاب سے 11، خیبر پختون خوا سے 8 اور یعنی 19 اور اقلیتی 3 سیٹیں بحال ہوئی ہیں، ان میں سے 14 ن لیگ، 5 پیپلز پارٹی اور 3 جے یو آئی کو ملی گئیں۔
خیبر پختون خوا سمبلی میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی کل 25، پنجاب میں 24 خواتین اور 3 اقلیتی کل 27 جبکہ سندھ میں 2 خواتین اور 1 اقلیتی نشست بحال ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اٹارنی جنرل نے دلائل مکمل کرلیے، کچھ دیر میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔
پنجاب میں ن لیگ کو خواتین کی 21، پی پی پی، آئی پی پی اور ق لیگ کو 1-1 نشست ملے گی جبکہ ن لیگ کو اقلیت کی 2 اور پی پی کو 1 سیٹ ملے گی، یوں صوبائی اسمبلی میں ن لیگ کے 23 اور پی پی کے 2 ووٹ بڑھ جائیں گے۔
خیبر پختون خوا اسمبلی میں جے یو آئی ف کو 10، ن لیگ اور پی پی کو 7-7 جبکہ اے این پی کو ایک مخصوص نشست ملے گی جبکہ سندھ میں پی پی کو 2 اور ایم کیو ایم کو ایک مخصوص نشست ملے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواتین اور ملے گی
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اظہارِ خیال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب کا آغاز قرآنی آیات کی تلاوت سے کیا اور دنیا کو امن، بھائی چارے اور بقائے باہمی کا پیغام دیا۔ ایاز صادق نے وزیراعظم کے خطاب کو ایک مدبر اور بہادر عالمی رہنما کا خطاب قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قائدِ ایوان نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی اور مظالم کو جرات مندی کے ساتھ بے نقاب کیا۔ وزیراعظم نے قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھی آواز بلند کی اور عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔
بلوچستان : نوشکی کے بازار میں پولیس موبائل کے قریب دستی بم کا دھماکہ
ایاز صادق کے مطابق وزیراعظم نے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا، پہلگام واقعے کی حقیقت دنیا کو بتائی اور 7 مئی کو بھارتی حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پاکستان پر بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی سے بھی دنیا کو آگاہ کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور واضح کیا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جو ہر قسم کی دہشتگردی اور جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ شہباز شریف نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی اور بھاری معاشی نقصانات برداشت کیے۔
ایشیاء کپ، بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے بڑا ٹارگٹ دے دیا
ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نے افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کی نشاندہی کی اور دہشتگردی کے خاتمے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ ساتھ ہی ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے اہداف کے لیے لائحہ عمل بھی پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلابوں کی طرف بھی عالمی توجہ مبذول کرائی اور دنیا کو بتایا کہ امن و ترقی کا حصول تنازعات کے حل کے بغیر ممکن نہیں۔
مزید :