2025-10-04@20:05:55 GMT
تلاش کی گنتی: 3793

«مخصوص نشستیں بحال»:

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد اغوا ہونے والی 20 سالہ لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسرا کی بازیابی کے بعد صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے متاثرہ لڑکی یسرا کے گھر کا دورہ کیا اور متاثرہ سمیت اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق بھی انکے ہمراہ تھے۔ اپنے مبینہ اغوا، حبس بے جا میں رکھنے اور جنسی زیادتی سمیت اپنے ساتھ ہونے والے تمام مظالم کی داستان سناتے ہوئے یسرا نے صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کو بتایا کہ اس کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے پر...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مشتاق احمد سمیت غزہ جانے والے فلوٹیلا سے گرفتار افراد کی اسرائیل کی قید سے رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی فارمولا قبول نہیں ہے۔ لاہور میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، حماس قانونی تحریک ہے، حماس پوری دنیا میں امید کی شمع روشن کر رہی ہے، حماس مزاحمت کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا وجود کروڑوں انسانوں کی لاشوں پر قائم ہوا، ٹونی بلئیر عراق میں جنگی جنون میں ملوث ہیں، عراق میں جھوٹ کی بنیاد...
    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس بار ہم جغرافیائی استثنیٰ کے تصور کو توڑ دیں گے اور بھارتی علاقے کی دور دراز حدود تک نشانہ بنائیں گے، جہاں تک پاکستان کو نقشے سے مٹانے کی بات ہے، بھارت کو واضح طور پر معلوم ہونا چاہیے، اگر ایسے حالات پیش آئے تو ایک طرف نہیں دونوں طرف کو نقصان ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر نے بھارتی سکیورٹی اداروں کی اعلیٰ قیادت کے غیر حقیقی، اشتعال انگیز اور جنگی جنون پر مبنی بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارت ایک بار پھر...
    بنگلہ دیش کے مشیر برائے قومی اور روہنگیا معاملے پر اعلیٰ نمائندے ڈاکٹر خلیل الرحمان نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکومت کے سینیئر عہدیداران سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ڈاکٹر خلیل الرحمان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ایلیسن ہوکر سے ملاقات کی، جنہوں نے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی قیادت اور عبوری حکومت کی جانب سے آئندہ فروری میں ہونے والے انتخابات سے متعلق اقدامات پر امریکہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا کے درمیان محصولات سے متعلق جامع مذاکرات کا دوبارہ آغاز اس موقع پر دونوں فریقین نے علاقائی سیاسی و سیکیورٹی امور پر بھی گفتگو کی۔ ایلیسن ہوکر نے روہنگیا مسئلے کے حل کے لیے بنگلہ...
    سٹی42:  پاکستان کی عسکری قیادت نے بھارت کے وزیر دفاع، فوج اور  ائیرفورس کے سربراہوں کے بیانات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کوئی تنازعہ تباہ کن تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ دشمنی کا نیا دور شروع ہونے کی صورت میں پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ یا روک ٹوک کے پوری عزم کے ساتھ جواب دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر نے آج ایک اہم بیان جاری کیا ہے جس میں بھارتی وزیر خارجہ،  آرمی اور ائیر فورس کے سربراہوں کے باری باری آنے والے انتہائی اشتعال انگیز  اور دھمکی آمیز بیانات کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور بھارتی...
    عالمی مطالبات اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بمباری روکنے کی اپیل کے باوجود، اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کو ’’جنگی علاقہ‘‘ قرار دے کر حملے مزید تیز کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، اسرائیل نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو ایک بار پھرجبری انخلاء کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جبکہ شہر کا مکمل محاصرہ بدستور جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق،جنوبی غزہ میں پہلے سے بےدخل لاکھوں فلسطینی خستہ حال، تنگ و تاریک خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں بنیادی سہولیات بھی ناپید ہیں۔ ایک بے گھر فلسطینی نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں امید تھی کہ حماس کے جواب کے بعد شاید کچھ بہتری آئے گی، مگر صورت...
    سندھ ہائیکورٹ نے 3 سال سے جیل میں قید ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں 3 سال سے جیل میں قید ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ ملزمان میں محمد وقاص اور بلال شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سزا کم کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جتنے دن ملزمان نے جیل میں کاٹے ہیں اتنی ہی سزا تصور کی جائے۔ ملزمان کو صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا جائے۔ ملزمان کو 16 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے کوئی پولیس اہلکار یا عام شہری زخمی نہیں ہوا تھا۔...
    بھارت نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شبمن گل کو روہت شرما کی جگہ بھارتی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ شریاس ایئر کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ دونوں کھلاڑی مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں 19 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس کے بعد پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے اسکواڈ: شبمن گل...
    سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات کی سماعتیں آئندہ ہفتے مقرر کر دی گئیں۔ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان چیمبر میں اپیل کی سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی نظرِ ثانی درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی جس کے خلاف ایڈووکیٹ حامد خان نے چیمبر اپیل دائر کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ ججز تبادلہ کیس: جسٹس نعیم اختر افغان کا 40 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری دوسری جانب سپریم کورٹ الیکشن دھاندلی اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر اپیل پر 7 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔ یہ سماعت بھی جسٹس امین الدین خان چیمبر...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 3 سال سے جیل میں قید ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں 3 سال سے جیل میں قید ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ ملزمان میں محمد وقاص اور بلال شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سزا کم کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جتنے دن ملزمان نے جیل میں کاٹے ہیں اتنی ہی سزا تصور کی جائے۔ ملزمان کو صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا جائے۔ ملزمان کو 16 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے کوئی پولیس اہلکار یا عام شہری زخمی...
    کراچی: سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج مستحکم ہیں، تاہم فی تولہ سونا اب بھی مہنگی ترین سطح پر ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 865ڈالر کی سطح پر مستحکم  ہے، اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 7ہزار 778روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ مقامی مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 49ہزار 603روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ Tagsپاکستان
    معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار ہے جب کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں۔ آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل  پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جب کہ بھارت کی شکست خوردہ  عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی...
    بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو بالآخر پانچ سال بعد ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کو اداکارہ کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ان کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کی جائے۔ یاد رہے کہ ریا چکرورتی کا پاسپورٹ 2020 میں ضبط کیا گیا تھا، جب وہ ایک ڈرگ کیس میں نامزد ہوئیں، جو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا تھا۔ ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ جون 2020 میں ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت نے پورے بھارت میں ہلچل مچادی تھی اور ریا اس کیس میں سب سے زیادہ...
    ایک جانب بھارت اولمپکس کی میزبانی کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے دوران دو غیرملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بار پھر کتوں کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دو الگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نے دو مہمان کو چز پر حملہ کردیا۔ کینیا کے کوچ ڈینیس موانزو اور جاپان کے اسسٹنٹ کوچ میکو اوتوماستو کتوں کے حملے اور کاٹنے سے زخمی ہوگئے۔...
    بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز دہلی (آئی پی ایس) ایک جانب بھارت اولمپکس کی میزبانی کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے دوران دو غیرملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بار پھر کتوں کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دو الگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نے...
    اسلام آباد:طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 9 اکتوبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔ یہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کابل سے نئی دہلی کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہو گا، جو بھارت اور طالبان کے درمیان تعلقات کے نئے مرحلے کو ظاہر کرتا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ متقی کو بین الاقوامی سفری پابندیوں سے عارضی استثنادیا گیا ہے جس کے تحت وہ 9 سے 16 اکتوبر کے درمیان نئی دہلی کا دورہ کر سکیں گے۔  یہ استثنا اس دورے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے جسے طالبان انتظامیہ اور خطے کی دیگر طاقتیں دونوں ہی اہم سمجھتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سفارتی حلقے کئی مہینوں...
    حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کرلیے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کےدرمیان معاملات طے کرنےکےلیے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی ہر 15 دن بعد بیٹھے گی۔پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ لوگ امید لگائے بیٹھے تھے کہ معاملے کو بگاڑا جائے لیکن ان کے تمام تر...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ہمیں امن، اخوت، بھائی چارہ، قومی یکجہتی، تشدد سے پاک معاشرہ، احترام انسا نیت کا درس دیتا ہے۔ ملک دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے۔ پاکستان میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا دشمن بڑا عیار، چالاک اور مکار ہے، وہ ہمیں آپس میں لڑا کر ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، ہم دشمن کی چال اور مکاری کو سمجھتے ہیں، اس کے جال میں نہیں آئیں گے۔ افواج پاکستان نے پاکستان کو تحفظ دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور+مانسہرہ(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
    اسلام آباد : پاکستان نے آزاد کشمیر پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے جاری اعلامیے میں بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر پر بلاجواز الزام تراشی کرنے کے بجائے بھارت کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کرے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہری اور سیاسی حقوق آزادانہ طور پر استعمال کرتے ہیں اور اپنے جمہوری مستقبل کی تشکیل میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ان کے وقار کے تحفظ، ان کے حقوق کے...
    ذرائع کے مطابق تینوں ٹھکانوں کے اندر دھماکہ خیز مواد کے پیکٹ اور بم چھپائے گئے تھے۔ یہ کارروائی درست انٹیلی جنس ڈیٹا کی بنیاد پر کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی ذرائع نے داعش تکفیری دہشت گردوں کیخلاف حشد الشعبی فورسز نے کامیابی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ٹھکانے تباہ کرنیکی خبر دی ہے۔ حشد الشعبی نے عراق کے صوبہ انبار کے مغربی علاقوں میں کارروائی میں تکفیری دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ عراقی ذرائع نے شام کی سرحد سے متصل صوبہ انبار کے مغرب میں حشد الشعبی کی طرف سے کارروائیاں جاری رکھنے کی اطلاع دی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق تینوں ٹھکانوں کے اندر دھماکہ خیز مواد کے پیکٹ اور بم چھپائے گئے تھے۔ یہ کارروائی درست انٹیلی جنس...
    ملتان پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ اگر عالمی طاقتیں اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں تو تاریخ انہیں بھی ظالموں کا شریکِ جرم قرار دے گی، فلسطین کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، امدادی کارکنوں کو گرفتار کرنا اور امدادی کشتیوں کو اغوا کرنا عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف فلسطینی عوام کے خلاف ایک کھلی جارحیت ہے بلکہ پوری دنیا کے انسانی ضمیر کے خلاف بھی ایک چیلنج ہے۔ ان خیالات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور ہوگیا، پورٹ قاسم کو بین الاقوامی ادارے کی تازہ رپورٹ میں دنیا کی نویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس (CPPI) 2024 میں 400 سے زائد عالمی بندرگاہوں کا تجزیہ کیا گیا، جس میں پورٹ قاسم نے محض چار برسوں میں 35.2 پوائنٹس کی شاندار بہتری کے ساتھ دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا، یہ کامیابی پاکستان کی بڑھتی ہوئی تجارتی صلاحیت اور بندرگاہی شعبے میں عملی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے اس پیش رفت کو قومی فخر کا لمحہ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت...
    وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کی جانب سےامریک صدر کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیراعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،اطلاعات کے مطابق علاقے میں بھارت کے حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی پراکسی وار کھلی جنگ میں تبدیل، دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد مارے...
    حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیر اعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے، گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور گرفتاریاں...
     نئی دہلی:۔ بھارت نے آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مظاہرے وہاں کے عوام پر پاکستانی فورسز کے مظالم اور وسائل کی لوٹ مار کا نتیجہ ہیں۔ جمعہ کو نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت اس صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے “زیر قبضہ” جموں و کشمیر میں مظاہروں کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں عام شہریوں پر پاکستانی فورسز کے مظالم کا ذکر ہے۔ رندھیر جیسوال نے دعویٰ کیا کہ یہ مظاہرے پاکستان کے جابرانہ رویے اور ان علاقوں سے وسائل نکالنے کی پالیسی کا...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ، امیر خان متقی، پر عائد سفری پابندی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے بعد وہ 9 سے 16 اکتوبر کے درمیان بھارت کا دورہ کر سکتے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اگر یہ دورہ طے پاتا ہے تو یہ طالبان حکومت کے کسی اعلیٰ عہدیدار کا 2021 میں افغانستان پر طالبان کے دوبارہ کنٹرول کے بعد بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ پابندیوں کے باوجود سفارتی نرمی امیر خان متقی ان طالبان رہنماؤں میں شامل ہیں جو اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں موجود ہیں۔ ان پر سفری پابندیوں کے علاوہ اثاثے منجمد کرنے جیسے اقدامات بھی لاگو ہیں۔ تاہم اقوام...
    سٹی 42 : بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقع پر نادرا نے عوامی فلاح کیلئےخصوصی اقدامات کا اعلان کردیا۔  نادرا دفاتر پر وہیل چیئر کی سہولت، معذور ،بزرگ افراد کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ٹوکن کے بعد قطار میں انتظار سے بچنے کیلئےترجیحی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 55سال عمر والے شہریوں کو تاحیات میعاد کیساتھ شناختی کارڈ کا اجرا بھی شروع کردیا گیا۔  نادرا حکام کے مطابق بیمار یا معذور افراد کیلئے نادرا نمائندہ بائیک سروس کی مدد سے گھرجا کر شناختی کارڈ بنائے گا۔ اس کے علاوہ نادرا موبائل ایپ کے ذریعے گمشدہ کارڈ کا متبادل اور تجدید کی سہولت دستیاب ہے۔ ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ میں ترمیم ،پیدائش و تبدیلی کی...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی کہتے ہیں کہ کھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے مودی کا بھی یہی حال ہے ۔ہندوتوا سوچ نے کھیلوں کو زہر آلود کر دیا ہے ۔مودی اور وہاں کے گودی میڈیا نے ایشیا کپ کا جنازہ نکال کر رکھ دیا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ سب کچھ تماشہ کرنا تھا تو ایشیا کپ کھیلنے ہی کیوں آئے ۔اس کی وجہ اسپانسر شپ جس کے پس پردہ بھارت کے بڑے بڑے ٹائیکون ہیں جنہوں نے بے تحاشہ اس ایشیا کپ سے پیسے کمائے ۔بعض مبصرین مکیش امبانی کا نام لے رہے ہیں اس نے مودی پر دباؤ ڈال کر بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کھیلنے پر مجبور کیا جبکہ وہاں کے انتہا پسند ہندو تنظیموں اور پہلگام...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چھٹی عالمی وزارتی کانفرنس برائے مینٹل ہیلتھ کا انعقاد کیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے صحت  ڈاکٹر مختار بھرتھ نے چھٹی عالمی وزاراتی کانفرس برایے مینٹل ہیلتھ میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں پاکستان کی عالمی سطح پر ذہنی صحت اور مضبوط نظامِ صحت کے عزم کی توثیق کی گئی۔ مختار بھرتھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کو قومی ترجیح سمجھتا ہے۔ پاکستان کو مالی مشکلات، سیلاب کے بعد کی بحالی، اور طبی عملے کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا بھی ہے۔  انہوں نے کہا کہ منصفانہ طبی رسائی اور مضبوط و پائیدار نظامِ صحت کے قیام کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔ بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کو پاکستان کے...
    پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک نے بیلجیم میں گلوبل انوویشن ایوارڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار برازیلی صابن کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بیلجیم میں خواتین ایگروٹیک سمٹ میں پاکستان کا قدرتی نمک دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا تھا کہ گلابی نمک کی خالصت اور معدنی خصوصیات عالمی منڈی میں پاکستان کا مقام بڑھا رہی ہیں۔ ہمالیائی گلابی نمک پاکستان کا قدرتی خزانہ ہے اور بیلجیم میں ایوارڈ جیتنا پاکستان کی عالمی تجارتی اہمیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور برازیل کے اشتراک سے عالمی معیار کے مصنوعات سامنے آ رہی ہیں۔ عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان...
    پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار برازیلی صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ بیلجیئم میں گلوبل انوویشن ایوارڈ میں پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک سے تیار برازیلی صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ بیلجیم میں خواتین ایگروٹیک سمٹ میں پاکستان کا قدرتی نمک خوب سراہا گیا۔ وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ گلابی نمک عالمی منڈی میں پاکستان کا مقام بڑھا رہا ہے، ہمالیائی گلابی نمک پاکستان کا قدرتی خزانہ ہے، بیلجیئم میں ایوارڈ جیتنا پاکستان کی عالمی تجارتی اہمیت کا ثبوت ہے۔ ان کا مزید کہان تھا کہ گلوبل انوویشن ایوارڈ میں عالمی سرمایہ کاروں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) ایک بڑی اور اہم پیش رفت میں جو خطے کی جغرافیائی سیاست کو بدل سکتی ہے، طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 9 اکتوبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔ یہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کابل سے نئی دہلی کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہو گا، جو بھارت اور طالبان کے درمیان تعلقات کے نئے مرحلے کو ظاہر کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ متقی کو بین الاقوامی سفری پابندیوں سے عارضی استثنیٰ دیا گیا ہے، جس کے تحت وہ 9 سے 16 اکتوبر کے درمیان نئی دہلی کا دورہ کر سکیں گے۔ یہ استثنیٰ اس دورے کی...
    پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر شدید تنازع کا شکار ہوگئے ہیں، اور اس بار ان پر شراب نوشی کے ساتھ ہم جنس پرستی کا بھی الزام عائد کیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نہ صرف انہیں شادی کے جھوٹے وعدوں سے دھوکا دیتے رہے بلکہ وہ متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی مرد ساتھیوں کے ساتھ بھی غیر مناسب تعلقات رکھتے ہیں۔ فاطمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں، جو کسی بھی وقت منظر عام پر لائے جاسکتے ہیں۔ فاطمہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ...
    حکومتِ پاکستان نے نئی پالیسی کے تحت کمرشل بنیادوں پر پانچ سال تک پرانی یا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ ابتدائی طور پر صرف وہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی جو 30 جون 2026 تک 5 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں۔ اس تاریخ کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟ اس پالیسی کے مطابق گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹی کے ساتھ 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، جو ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کم ہوگی اور مالی سال 2029-30 تک مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔ زرمبادلہ...
    لاہور:۔ سیلاب متاثرین کے لیے قائم الخدمت فاﺅنڈیشن کی خیمہ بستی میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔ چوہنگ میں قائم خیمہ بستی میں ایک سادہ مگر پروقار شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہا علی رضا اور دلہن طیبہ ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ طیبہ ریاض خیمہ اسکول کی معلمہ ہیں۔ صدرالخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی جانب سے دونوں خاندانوں کومبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار، دلہن کو شادی باکس، نئے کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا،اس موقع پر مہمانوں کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیاتھا ۔ شادی کے تقریب میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران شعیب ہاشمی، صبا ثاقب، سمیعہ سلمان، عبداللہ محسن سمیت دیگر ذمہ داران اور رضاکار، شاگردوں، اساتذہ، والدین،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت ، فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اور اہل ِ غزہ و فلسطین سے بھر پور اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کے تحت اتوار05اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر 3بجے دن ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ، شہر بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں جبکہ علمائے کرام ، آئمہ مساجد ، تاجروں و صنعتکاروں ، وکلاء ، اساتذہ اور مزدوروں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سے رابطہ اور مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے ، علاوہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں پہلی بار منعقد ہونے والی بین الاقوامی صنعتی نمائش ’اینواپروم۔ بیلاروس‘ میں 3روز کے دوران 24 ممالک سے 14 ہزار سے زائد غیر ملکیوں نے شرکت کی۔ نمائش میں روس، بیلاروس، ازبکستان، قزاقستان اور کرغیزستان کی 520 کمپنیوں نے حصہ لیا۔ یہ ایونٹ منسک انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں 20 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا تھا جس میں روس کے 73 علاقوں نے شرکت کی اور ان میں سے 23 نے اپنے الگ اسٹال قائم کیے۔نمائش کے پہلے روز مرکزی سیشن کا انعقاد ہوا،جس میں نئی ٹیکنالوجیز کا اتحاد اہم موضوع تھا۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    چین اور بھارت نے 5 سال سے زائد عرصے کے بعد براہِ راست تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان یہ سروس اکتوبر 2025 کے آخر تک بحال ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین اور بھارت پر روسی تیل خریدنے پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے، ٹرمپ کا یورپی یونین سے مطالبہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں ملک تعلقات کو معمول پر لانے اور سفارتی کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست پروازیں 2020 میں کورونا وبا اور جغرافیائی سیاسی تنازعات کے باعث معطل کر دی گئی تھیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورۂ چین میں صدر...
    اسلام آباد: مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)میں ملک کا تجارتی خسارہ 33 فیصد اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 9 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم 7 ارب ڈالر تھا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 2 ارب 32 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، پہلی سہہ ماہی میں ملکی برآمدات 7 ارب 60 کروڑ جبکہ درآمدات تقریبا 17 ارب ڈالر رہی ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات 3.83 فیصد کمی سے 7 ارب 60 کروڑ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : رواں مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32.92 فیصد اضافے سے 9 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا جبکہ درآمدات بھی بڑھ گئیں، تاہم برآمدات میں کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 45.83 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مہینے ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 16.33 فیصد بڑھ کر3 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا ستمبر 2025 میں درآمدات 13.49 فیصد بڑھ گئیں، جس کا حجم 16 ارب 97 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا، ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2025...
    جب کوئی چیز مر جاتی ہے تو اس میں ایک قدرتی گھڑی چلنا شروع ہو جاتی ہے ایک تابکار سگنل جو وقت کے ساتھ ساتھ مدھم ہوتا جاتا ہے اور یہی سگنل ہمیں بتا سکتا ہے کہ موت کب واقع ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: ابتدا میں انسان کس خطے میں مقیم تھا، قدیم کھوپڑی نے نئے راز کھول دیے بی بی سی کے مطابق یہ دریافت پہلی بار سنہ 1940 کی دہائی میں امریکی کیمیا دان ویلارڈ لِبی نے کی جنہوں نے یہ نظریہ پیش کیا کہ اگر فطرت میں کاربن کا ایک تابکار روپ یعنی کاربن-14 موجود ہو تو یہ زندہ جانداروں میں شامل ہو جاتا ہے اور جب وہ مر جاتے ہیں تو یہ آہستہ آہستہ ٹوٹنے لگتا ہے۔...
    رواں مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32.92 فیصد اضافے سے 9 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا، جبکہ درآمدات بھی بڑھ گئیں، تاہم برآمدات میں کمی ہوئی۔   وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 45.83 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مہینے ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 16.33 فیصد بڑھ کر3 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا ستمبر 2025 میں درآمدات 13.49 فیصد بڑھ گئیں، جس کا حجم 16 ارب 97 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا۔  ادارہ شماریات کے مطابق...
    ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے چھتہ بل کے علاقے تبل گرائونڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی نوجوانوں سے بات چیت کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرینگر کا چھتہ بل گرائونڈ خالی کر کے اسے مقامی نوجوانوں کے حوالے کرے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے چھتہ بل کے علاقے تبل گرائونڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ان کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے بھارتی فوج پر زور دیا کہ وہ مقامی لوگوں کے گرائونڈ خالی کر دے۔ انہوں نے بھارتی...
    حکومتی سطح پر مسئلے کے پرامن حل کے لیے وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ کمیٹی میں سینیٹر رانا ثنا اللہ، وفاقی وزراء سردار یوسف، احسن اقبال، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ کو شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش اور سخت نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے پُرامن رہنے کی زوردار اپیل کی جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز کی بات چیت میں بجٹ بیلنس ، پرائمری بیلنس،  کرنٹ  اکاونٹ  توازن اور دیگر امور پر بات چیت  ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ کہا کہ رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ کا توازن ہدف کے اندر رہنا چاہیے۔ عالمی مالیاتی  ادارے نے  حکومتی  اخراجات  کے حوالے سے  زور دیا کہ اسے مقرر کردہ  حدود کو پیش نظر رکھنا ہو گا۔ رواں مالی سال کے لیے ہدف  20.3 فیصد کے قریب ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب نے اپنے ہی وسائل سے سیلاب متاثرین کی امداد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستانی حکام نے مشن کو ترقی، افراط...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ آج عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج کے دوران 3 پولیس اہلکار شہید اور 150 افراد زخمی ہوئے، تنازعات کا حل ہمیشہ مذاکرات سے نکلتا ہے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک بار پھر عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تشدد سے کسی مقصد کا حصول ممکن نہیں۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ایکشن کمیٹی سے ہمارے 12 گھنٹے مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں ہم نے ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد مطالبات تسلیم کرلیے، ہم وفاقی وزراء ضامن تھے کہ ان مطالبات پر عمل درآمد ہوگا۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جو...
    اسلام آباد: رواں مالی سال 26-2026 کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر)کے دوران ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.22 فیصد رہی ہے تاہم گزشتہ ماہ(ستمبر )کے دوران سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 5.6 فیصد تک پہنچ گئی جو وزارت خزانہ کی طرف سے ستمبر میں مہنگائی کی شرح ساڑھے تین سے چار فیصد کے درمیان رہنے کے تخمینے سے زیادہ ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح دو فیصد رہی ہے۔ حکام کے مطابق وزارت خزانہ نے ستمبر کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان لگایا تھا، ادارہ شماریات...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ مقامی باشندوں نے انہیں بتایا کہ فوج اس میدان کو گھیر رہی ہے اور اسے اپنے استعمال میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے عوامی رسائی محدود ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فورسز سے کشمیری نوجوانوں سے کھیل کے میدان نہ چھیننے اور عوامی مقامات کو فوجی تنصیبات میں تبدیل کرنے کا سلسلہ بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ محبوبہ مفتی کے مطابق اس طرح نوجوانوں کو تفریحی اور سماجی سرگرمیوں سے محروم کرنا طویل مدتی منفی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر کے دو اور بارہمولہ ضلع کے ایک...
    انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) کی تازہ رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان گزشتہ پچیس برسوں میں بھارت کے سب سے زیادہ نمایاں اداکار کے طور پر ابھرے ہیں۔ یہ رپورٹ ’بھارتی سینما کے 25 سال‘ کے عنوان سے منگل کو جاری کی گئی، جس میں شاہ رخ خان کی شاندار کارکردگی کو واضح طور پر سراہا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے 130 سب سے مقبول بھارتی فلموں میں سے 20 فلموں میں اپنے جلوے بکھیرے ہیں۔ یہ ڈیٹا جنوری 2000 سے اگست 2025 کے درمیان ہر سال ریلیز ہونے والی سب سے زیادہ مقبول پانچ بھارتی فلموں پر مبنی ہے، جنہیں دنیا بھر میں مجموعی طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نہیں بنائے گا۔یہ بات انہوں نے سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کہی، جس میں وزیر خزانہ کے ساتھ اٹارنی جنرل بھی شریک تھے۔اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے صدارتی آرڈر کے خلاف دائر اپیل پر بحث ہوئی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایف بی آر نے صدارتی آرڈر پر عمل نہیں کیا اور اسے عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔ اس پر متاثرہ شہری کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ قانون کے مطابق ایف بی آر کو صدر کے احکامات پر عملدرآمد کرنا...
    اترپردیش: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں 75 سالہ کسان شادی کے اگلے ہی دن انتقال کر گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بزرگ شخص سنگرو رام کی پہلی اہلیہ ایک سال قبل وفات پا گئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے 35 سالہ منبھاوتی سے کورٹ میرج کی اور مندر میں ایک سادہ تقریب بھی رکھی گئی۔ منبھاوتی کی بھی یہ دوسری شادی تھی، اس کے پہلے شوہر سے 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ سنگرو نے اسے یقین دلایا تھا کہ شادی کے بعد وہ اس کے بچوں کی کفالت بھی کرے گا۔ اہل خانہ کے مطابق شادی کے اگلی ہی صبح سنگرو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور اسپتال لے جانے پر ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آکر ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے کی دعوت دے دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ میں نے نہ کوئی غلط کام کیا، نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگی ہے اور نہ ہی کبھی بی سی سی آئی سے معافی مانگوں گا۔ یہ سب بھارتی میڈیا کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں ہیں۔محس نقوی کا...
    نئی دہلی: پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نسخے واضح اور پڑھنے کے قابل لکھیں، تاکہ مریض اور فارماسسٹ دوا کے نام میں غلطی نہ کریں۔ عدالت نے کہا کہ ناقابلِ فہم نسخہ مریض کی زندگی اور موت کے درمیان فرق ڈال سکتا ہے۔ عدالت نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ میڈیکل کالجز میں خوشخطی کے اسباق شامل کیے جائیں اور دو سال کے اندر ڈیجیٹل نسخے لازمی بنائے جائیں۔ اس دوران تمام ڈاکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نسخے بڑے حروف (کیپیٹل لیٹرز) میں لکھیں۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ عدالتی حکم پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں...
    بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں 75 سالہ شخص 35 سالہ خاتون سے شادی کے اگلے روز ہی انتقال کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنگرو رام نامی شخص پیشے سے کسان تھا، ایک سال قبل سنگرورام کی پہلی اہلیہ انتقال کرگئی تھیں جس کے بعد اب تک سنگرو تنہا زندگی گزار رہا تھا۔ حال ہی میں سنگرو نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا تاہم گاؤں والوں نے سنگرو کو اس عمر میں شادی سے روکنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود سنگرو نے 35 سالہ منبھاوتی سے کورٹ میرج کرلی جس کے بعد مندر میں دونوں کیلئے ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منبھاوتی کی بھی یہ دوسری شادی تھی، اس...
    جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 2 سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کو کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان دونوں جانب سے تجارتی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی۔ بارڈر کے دوبارہ کھولے جانے کے موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، رکن قومی اسمبلی، سول و عسکری حکام سمیت قبائلی عمائدین، علما کرام اور اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری نے کہا کہ انگور اڈہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے معیشت بہتر ہو گی، لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انگور اڈہ بارڈر کی بندش کے باعث تاجروں کو اربوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:  اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ نے ملکی تاریخ کی ایک اور بلند ترین سطح کو چھو لیا۔کاروبار کا آغاز ہوتے ہی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث انڈیکس میں 790 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 283 پوائنٹس تک جا پہنچا، جو اب تک کی سب سے بڑی سطح ہے۔گزشتہ دو دنوں سے مارکیٹ میں مسلسل تیزی جاری ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد اس رجحان کو مزید تقویت دے رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومتی مالیاتی پالیسیوں، بیرونی قرضوں کی بروقت ادائیگی اور ملکی معیشت کے حوالے سے مثبت اشاروں نے سرمایہ کاروں...
    بلغراد: سربین پولیس نے فرانس اور جرمنی میں مساجد کے باہر سور کے سر رکھنے اور یہودی مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ گروہ مبینہ طور پر ایک مشتبہ شخص کی تربیت یافتہ تھا جو اس وقت مفرور ہے اور غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کر رہا تھا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کا مقصد نفرت، امتیاز اور تشدد پر مبنی خیالات کو فروغ دینا تھا۔ رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں پیرس اور اس کے نواحی علاقوں کی مساجد کے باہر 9 سور کے سر رکھے گئے، جس سے مسلم کمیونٹی میں سخت غم و غصہ پھیل گیا۔ یاد رہے کہ...
    چیوانگ نے لہہ میں 24 ستمبر کو مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی عدالتی انکوائری اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک سمیت گرفتار افراد کے خلاف مقدمات کی واپسی کا اپنا مطالبہ دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لہہ اپیکس باڈی نے بھارتی حکومت کے ساتھ نئی دہلی میں 6 اکتوبر کو ہونے والے مذاکرات سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایپکس باڈی نے یہ فیصلہ لہہ میں حالیہ مظاہروں کے دوران 4 افراد کی ہلاکت اور 50 سے زائد زخمی ہونے کے بعد کیا ہے۔ ایپکس باڈی کے سینئر رکن تھوپستان چھیوانگ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا...
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد پھر بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 407 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1645 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 493 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
        آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، ریاست بھر میں نظام زندگی درہم برہم ہے، جبکہ آج مظاہرین نے ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کی جانب مارچ کا آغاز کردیا ہے۔ پونچھ اور میرپور ڈویژن کے علاوہ مظفرآباد کے دیگر اضلاع سے بھی احتجاجی مظاہرین ریاستی دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی، تاہم فریقین کے درمیان ابھی تک کسی بات چیت کا آغاز نہیں ہوا۔ عوامی ایکشن کمیٹی 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے ہڑتال پر ہے، جس کا آغاز 29 ستمبر کو ہوا۔...
    ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 2 سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کو کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔  ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج یکم اکتوبر سے پاکستان اور افغانستان دونوں جانب سے تجارتی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہو جائے گی۔  بارڈر کے دوبارہ کھولے جانے کے موقع پر ایک پُروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، رکن قومی اسمبلی، سول و عسکری حکام سمیت قبائلی عمائدین، علماء کرام اور اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘  اس موقع پر تاجر برادری کا کہنا تھا کہ انگور اڈہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے معیشت بہتر ہو گی، لوگوں کے لیے روزگار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کپل دیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں اور انہیں اچھے پڑوسی ہونا چاہیے، آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ بات چیت کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑے بھائی کی حیثیت سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، جو ہوا اسے بھول کر بہتر کل کے لیے دونوں ملکوں کو بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں جہاں کئی دلچسپ میچز ہوئے وہیں یہ پورا ٹورنامنٹ مودی...
    گرفتار عبدالحمید پر الزام ہے کہ اس نے کرائے دار کی 9 سالہ بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد ملزم کو گرفتار کرکے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق 12 ستمبر کو بلدیہ میر عالم روڈ کے علاقے میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے 16 سالہ عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا تھا، جبکہ گرفتار عبدالحمید پر الزام ہے کہ اس نے کرائے دار کی 9 سالہ بیٹی...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن پولیس نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد ملزم کو گرفتار کر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق 12 ستمبر کو بلدیہ میر عالم روڈ کے علاقے میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے 16 سالہ عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا تھا جبکہ گرفتار عبدالحمید پر الزام ہے کہ اس نے کرایے دار کی 9 سالہ بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے متاثرہ بچی کو جسمانی معائنے...
    دو ریاستی حل پر جب تک فلسطینی فیصلہ نہیں کرلیتے کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا، فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک دو ریاستی حل کے حوالے سے فلسطینی کوئی فیصلہ نہیں کرلیتے کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا۔جامعہ اشرفیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے مجرم قرار دیا ہے، امریکا عالمی مجرم کی پشت پناہی کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک نے جنرل...
    نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کیلئے نادر موقع قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ  اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں مگر اسی دوران نئی سفارتی راہیں بھی کھل رہی ہیں، پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرقِ وسطی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے، مشرقی یروشلم کو فلسطین سے کاٹنے اور مغربی کنارے کی جغرافیائی وحدت کو ختم کرنے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وظائف حاصل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ آپ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے 30 ہزار ہونہار اسکالرشپس دیں، اس سال 50 ہزار اور اب 80 ہزار تک لے جائیں گے، میری بھی 2 بیٹیاں ہیں اور میں روایتی گھر سے تعلق رکھتی ہوں، ایسے گھر سے کسی خاتون کا اس عہدے تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعلیٰ نے کہا کہ شروع میں مجھے سیاست سے دلچسپی نہیں تھی، 2011 میں سیاست میں آیا...
    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں تقریباً 2 سال سے بند پاک افغان بارڈرکے انگوراڈہ گیٹ کو آج باقاعدہ طور پر کاروباری سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں گی بلکہ مقامی عوام کو بھی معاشی فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے۔ افتتاحی تقریب میں رکن قومی اسمبلی زبیر وزیر اور ڈپٹی کمانڈر خمرانگ بریگیڈ خصوصی مہمان تھے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: غیر حاضری پر 119 مرد و خواتین اساتذہ معطل تقریب کے موقع پر اسکول کے بچے، علما کرام اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رکن قومی اسمبلی زبیر وزیر نے کہا کہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے وزیرستان میں بے روزگاری کم ہوگی اور قومی خزانے...
    محمد اظہرالدین کے بعد ایک اور سابق بھارتی کپتان نے بورڈ اور ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارت کو 1983 میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کپل دیو کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جانا چاہیے۔ کپل دیو نے اپنے بورڈ اور ٹیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکومت نے کھیلنے کی اجازت دے دی ہے تو ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فطری بات ہے کہ کھلاڑیوں کے دل میں اپنے ملک کے لیے جذبات ہوتے ہیں، لیکن ان جذبات کی وجہ سے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ متاثر...
    دارالحکومت ریاض میں ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو مسترد شدہ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ جارحیت اور غداری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہ ہو تو مزاحمت بھی نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو مسترد شدہ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ جارحیت اور غداری ہے۔ انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ برصغیر کی تاریخ، ثقافت اور سیاست میں ایک گہرا تعلق اس کے ساتھ ہے۔ جنوبی ایشیا کے عوام کے لیے یہ کھیل اہمیت کا حامل ہے اور کھیل کے کچھ آداب ہوتے ہیں اور باہمی احترام اس کا ہم تقاضا ہے۔ لیکن جب کوئی قوم اپنے سیاسی عزائم اور تنگ نظری کو کھیل کے میدان تک لے آئے تو نہ صرف کھیل کی اصل روح مجروح ہوتی ہے بلکہ عالمی سطح پر اس قوم کی اخلاقی حیثیت بھی سوالیہ نشان بن جاتی ہے۔ حالیہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کے بعد بھارتی ٹیم کا رویہ اسی افسوسناک حقیقت کی تازہ مثال ہے۔ بھارتی ٹیم نے نہ صرف اسپورٹس مین اسپرٹ کی...
    مصنوعی ذہانت (اے آئی) کام کی جگہوں کو تبدیل کرنے کی کلید بن سکتی ہے مگر اگر آپ کی ملازمت میں دہرانے والے یا خودکار کام شامل ہوں تو اثر بہت سنگین ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ فیک سے ڈیٹا چوری تک، اے آئی سے ذاتی تصاویر بنوانا کتنا خطرناک؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ لندن میں تقریباً 10 لاکھ ملازمتیں اے آےئی کی وجہ سے تبدیل ہو سکتی ہیں جن میں 2 لاکھ سے زائد ٹیلی مارکیٹرز، ڈیڑھ لاکھ بک کیپرز اور 95 ہزار سے زائد ڈیٹا انٹری ماہر شامل ہیں۔ آن لائن سی وی کمپنی لائیو کیریئر کی تحقیق بتاتی ہے کہ خطرے سے دوچار دیگر ملازمتوں میں فاسٹ...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی باکسر سمیر خان کو یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ عالمی ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جو پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمیر خان نے اپنی شاندار کارکردگی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹوکیو میں فائٹ کے دوران دماغی چوٹیں، 2 باکسرز جان سے گئے صدر آصف علی زرداری نے نوجوان باکسر کی محنت، عزم اور جذبے کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمیر خان جیسے کھلاڑی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور متحرک بحری ملک کے طور پر عالمی سطح پر اُبھر رہا ہے، اور بحری شعبے میں ترقی، اصلاحات اور جدیدیت کے ذریعے ہم ایک روشن اور خودمختار مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نےعالمی یومِ بحری تجارت 2025 کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کابحری شعبہ قومی تجارت اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اور حکومت اسے جدید، مؤثر اور بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے بندرگاہوں کی اپ گریڈیشن، ڈیجیٹائزیشن اور پالیسی اصلاحات پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور پورٹ قاسم کو جدید علاقائی تجارتی مراکز...
    معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر شادی کا جھوٹا وعدہ کرنے، استحصال کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ فاطمہ خان گزشتہ کئی ہفتوں سے رجب بٹ کے خلاف بیانات دے رہی ہیں۔ اور حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں ایک بار پھر اپنے الزامات دہرائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ سمیت 3 یوٹیوبرز کے خلاف جوئے کی تشہیر کے مقدمات درج ٹک ٹاکر نے الزام لگایا کہ رجب بٹ شراب کے عادی ہیں۔ لڑکیوں کو پھنسانا اور ان کا استعمال کرنا ان کی پرانی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجب بٹ نے مجھ سے تعلق قائم کرنے سے پہلے بھی کئی لڑکیوں کے...
    کراچی: سابق قومی کپتان راشد لطیف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا جو معطلی کا سیدھا کیس بنتا ہے۔ Indian cricket team a good candidate for suspension from @ICC after refusing to collect the #AsiaCup2025 trophy and awards from the ACC Chairman. In any other sport, this would have been an open and shut case. But with ICC Chairman, CEO, CFO, Commercial chief, and head of Events… pic.twitter.com/b27IBWMSZy...
    بیجنگ: چین کے سابق وزیرزراعت اور دیہی امور تینگ رینجیان کو صوبہ جیلین کی عدالت نے رشوت لینے کے الزام پر مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی۔ غیرملکی خبرایجنسی نے چین کی سرکاری نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیر زراعت تینگ رینجیان نے 2007 سے 2024 تک اپنی وزارت کے دوران مجموعی طور پر 37.6 ملین ڈالر (268 ملین یوآن) نقد اور جائیداد کی صورت میں رشوت وصول کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینگچون انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے سابق وزیر کی سزائے موت دو سال کے لیے معطل کردی ہے اور نشان دہی کی ہے کہ ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے تینگ رینجیان کو نومبر...
    بیرون ممالک میں سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے  "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس بے نقاب ہوگیا جب کہ  انتہا پسند مودی کی ریاستی سرپرستی میں عالمی سطح پردہشت گردی کے شواہد سامنے آ گئے۔   عالمی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ بلوم برگ اور دی وائر جیسے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" (RAW) بیرونِ ملک سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے منظم نیٹ ورکس چلا رہی ہے، جنہیں مودی حکومت کی براہِ راست سرپرستی حاصل ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی فیڈرل کورٹ نیویارک میں جمع کروائی گئی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ایک...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جامعہ علمیہ امام رضا (ع) جموں و کشمیر کے مسئول و مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی پر پوری دنیا میں اجتماعات ہوئے, جو خود ایک انقلاب ہیں اور مقاومتی محاذ کے زندہ ہونے کی دلیل ہے، نتن یاہو کی یو این کی جنرل اسمبلی میں تقریر محض ایک فریب ہے، مقاومتی محاذ کا خاتمہ ہرگز نہیں ہوگا بلکہ یہ روز بروز مضبوط ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںمولانا یاسین حسین کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر کے جامعہ علمیہ امام رضا (ع) میں حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا یاسین...
    ارب پتی ایلون مسک نے اتوار کے روز واضح کیا کہ ملزم جنسی مجرم جیفری ایپسٹن نے انہیں امریکی ورجن جزائر جانے کی دعوت دی، جہاں متعدد خواتین نے ایپسٹن کے ساتھ زیادتی کے الزامات لگائے تھے، لیکن مسک نے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ یہ بیان اس کے ایک دن بعد سامنے آیا جب ایپسٹن کے فائلز میں مسک کا نام بھی شامل کیا گیا، جس میں دیگر معروف شخصیات جیسے بل گیٹس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حلیف اسٹیو بینن بھی شامل تھے۔ جنسی مجرم جیفری ایپسٹن کا جزیرہ مسک نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ایپسٹن نے مجھے اپنے جزیرے پر جانے کی...
    ریاض احمدچودھری بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر تنہائی اور کمزوری کا شکار ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق مودی کی سفارتکاری ذاتی تعلقات، تصویری نمائش اور دکھاوے تک محدود رہی ہے، جس کا نقصان براہِ راست عوام اور ملک کے اسٹریٹجک مفادات کو ہو رہا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سوال اٹھایا کہ”ہاؤڈی مودی اور نمستے ٹرمپ جیسی مہمات سے بھارت نے کیا حاصل کیا؟” ایچ ون بی ویزا پر پابندیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکا کو بھارت کی کوئی پرواہ نہیں۔کانگریس رہنما اروند کیجریوال نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:...
    پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ بنکاک کے ورلڈ سیم اسٹیڈیم باکسنگ ایرنیا میں یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹیم ویٹ چیمپئن کے فائنل میں پاکستانی باکسر نے راویتی حریت اور بھارتی باکسر بنتی سنگھ کو فائنل میں چاروں خانے چت کیا۔           View this post on Instagram                       A post shared by S A M E E R K H A N ???????? (@sameerkhanboxer) 52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر...