سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے جاری ہوتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن پر وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش بم دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔ حکومتِ سندھ نے جعلی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے جعلی سیکیورٹی الرٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے جاری ہوتی ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے عوام اور میڈیا سے غیر تصدیق شدہ پیغامات شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیکیورٹی الرٹ سوشل میڈیا پر محکمہ داخلہ

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار