ترجمان کا کہنا ہے کہ انجینئر رشید نے اہل خانہ کیساتھ حالیہ ملاقات میں کہا کہ بی جے پی اور کانگریس دونوں ایک دوسرے پر جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے الزامات عائد کرتے ہیں، لیکن جب بات کشمیری قیدیوں کی آتی ہے تو دونوں خاموش رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے منتخب رکن پارلیمان عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کل شام 8 بجے سے آج شام 8 بجے تک ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گے۔ اس بات کا اعلان عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) نے کیا۔ پارٹی کے مطابق یہ علامتی احتجاج بھارتی جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو بنیادی انسانی اور آئینی حقوق سے محروم رکھنے کے خلاف ہوگا۔ اے آئی پی کے ترجمان اعلیٰ انعام النبی کے مطابق انجینئر رشید نے تہاڑ جیل انتظامیہ کو اپنے ارادے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انجینئر رشید نے اہل خانہ کے ساتھ حالیہ ملاقات میں کہا کہ بی جے پی اور کانگریس دونوں ایک دوسرے پر جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے الزامات عائد کرتے ہیں، لیکن جب بات کشمیری قیدیوں کی آتی ہے تو دونوں خاموش رہتے ہیں۔ انعام النبی کے مطابق رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ یو اے پی اے جیسے سخت قوانین کے تحت صرف سیاسی نظریات رکھنے کی بنیاد پر کشمیری نوجوانوں اور کارکنوں کو قید رکھا گیا ہے اور قومی جماعتیں اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔؎

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ایمرجنسی کے مظالم کو تو اجاگر کرتی ہے، لیکن کشمیر میں گزشتہ 11 برسوں کے دوران سیاسی آوازوں کو خاموش کرنے، نظریاتی اختلافات کو جرم جتانے اور جمہوری آوازوں کو کچلنے کی اپنی پالیسی پر بات نہیں کرتی۔ انجینئر رشید کے بھوک ہڑتال کے اس اعلان سے قبل جمعرات کو کشمیر کے ایک اور رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر تہاڑ جیل میں قید بزرگ علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ کے علاج کا مطالبہ کیا تھا۔ شبیر شاہ کی بیٹی سحر شبیر نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے والد متعدد امراض میں مبتلا ہیں جن میں پروسٹیٹ کینسر بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ انجینئر رشید نے 2024ء کے پارلیمانی انتخابات میں سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی، لیکن وہ 2019ء سے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ اُنہیں دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اے آئی پی کا مزید کہنا ہے کہ انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال کا مقصد بھارت کے عوام کو یاد دلانا ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے کشمیری عوام کے آئینی و جمہوری حقوق کی منظم پامالی جاری ہے اور اسے بھلایا نہیں جا سکتا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہے کہ انجینئر رشید کشمیری قیدیوں بھوک ہڑتال تہاڑ جیل

پڑھیں:

ڈی این اے تحقیق پر نوبل انعام یافتہ جیمس واٹسن انتقال کرگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈی این اے پر تحقیق میں نوبل انعام جیتنے والے معروف امریکی سائنسدان جیمس واٹسن 97 برس کی عمر انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈی این اے کی ساخت کے حوالے سے نوبل انعام پانے والے امریکی سائنسدان جیمس واٹسن طویل عرصے سے علیل تھے، ان کی موت کی تصدیق کولڈ سپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی۔

جیمس واٹسن نے 1962ء میں نوبل انعام جیتا تھا، جیمس واٹسن نے اپنے موت سے قبل ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ اہم کام کرنا چاہتے تھے، وہ سچائی کی کھوج میں تھے اور یہی ان کے زندگی کا مقصد تھا۔

جیمس واٹسن کو 1953ء میں فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ساتھ ڈبل ہیلکس سٹرکچر دریافت کرنے پر نوبل انعام کا شریک حقدار قرار دیا گیا تھا، نیچر نامی رسالے میں پہلی بار شائع ہونے والی ان کی تحقیق کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے جسے مالیکیولر بائیولوجی میں اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • آئینی ترمیم سے معیشت مستحکم اور سرمایہ کاری بڑھے گی
  • راولپنڈی: نانبائیوں نے 2 دن کے وقفے کے بعد دوبارہ ہڑتال کا اعلان کردیا
  • انجینئرز کی ہڑتال،فلائٹ آپریشن درہم برہم،4پروازیں منسوخ   
  • اپوزيشن نے ترمیم کے ایک نکتے پر تقریریں کیں، مطلب باقی نکات تسلیم کرلیے: پرویز رشید
  • عدلیہ کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں،انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، سینیٹر پرویز رشید
  • رکفیت جیل: اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کو زیرزمین قیدخانے میں رکھے جانے کا انکشاف
  • راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال ختم، شہر بھر کے تندور کھل گئے
  • ڈی این اے تحقیق پر نوبل انعام یافتہ جیمس واٹسن انتقال کرگئے
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شدید ردعمل
  • ڈی این اے تحقیق پر نوبل انعام جیتنے والے جیمس واٹسن چل بسے