پی ٹی آئی رہنما کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
پشاور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو ہرجانہ کیس میں 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
سیشن کورٹ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 11صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔
عدالت نے اسفندیار ولی خان کا ہرجانے دعویٰ منظور کر لیا اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو ایک ملین (10 لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر الزام لگایا کہ اسفند یار ولی خان نے پختونوں کے سروں کا سودا کیا، جس پر اسفند یار ولی نے شوکت یوسفزئی کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔
واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی اس وقت صوبائی وزیر اطلاعات تھے، ان کی ہر خبر نیوز چینل اور اخباروں میں نشر اور شائع ہوتی تھی۔
دعوے کی سماعت کے دوران شوکت یوسفزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان ہوتی کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق انہوں نے کبھی ڈائریکٹ الزامات نہیں لگائے بلکہ اعظم خان ہوتی کا موقف بیان کیا۔
اسفندیار ولی خان کے وکلا کے مطابق بیان سے ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اسفندیار ولی خان ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ ہیں۔
عدالت نے ہرجانہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسفندیار ولی خان ادا کرنے کا حکم شوکت یوسفزئی لاکھ روپے پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
لاہور: ڈیفنس میں مقیم چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے گرفتار
لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں ایک چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ گھر کے ملازمین ہی چوری کے ماسٹر مائنڈ نکلے ہیں، جو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہو گئے تھے۔
پولیس نے تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
اے ایس پی ڈیفنس لاہور شہر بانو نقوی کے مطابق، ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ ملزمان چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کیا اور صرف 36 گھنٹوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
شہر بانو نقوی نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو بہاولپور سے گرفتار کیا، جہاں وہ روپوش ہو گئے تھے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے چوری کی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
اے ایس پی شہر بانو نقوی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں تیز تر کارروائی کی گئی تاکہ چینی باشندے کی عزت و وقار کی حفاظت کی جا سکے۔
پولیس کی جانب سے اس واردات کی مزید تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں