Nawaiwaqt:
2025-11-09@09:42:42 GMT

کسی بھی شہرجانا ہو کرایہ صرف 20 روپے ؟ بڑا اعلان ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

کسی بھی شہرجانا ہو کرایہ صرف 20 روپے ؟ بڑا اعلان ہوگیا

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 1,100 الیکٹرک بسیں پنجاب میں متعارف کرائی جا رہی ہیں ، کسی بھی شہر جانا ہو، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے تحت گھروں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1,100 الیکٹرک بسیں پنجاب میں متعارف کرائی جا رہی ہیں جن کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ’’ بسیں صرف لاہور،فیصل آباد،پنڈی،ملتان کیلئےنہیں ہر شہر کیلئے آرہی ہے ’’آج ہم نے لاہور میں ٹرام کا افتتاح کیا ہے، جو دیکھنے میں ٹرین لگتی ہے۔انہوں نے وعدہ کیا کہ ایک سال کے اندر پنجاب سے پانی کی قلت ختم کر دی جائے گی اور اربوں روپے کے منصوبے گھروں کی دہلیز تک پانی پہنچائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے لیے بند کی گئی مفت دوا کی سہولت بحال کر دی گئی ہے، اور آج 95 فیصد افراد کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، ٹی بی کے مریضوں کو 60 دن کی دوا گھر پہنچائی جا رہی ہے جبکہ انسولین پر منحصر بچوں کو بھی یہ سہولت دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’کلینک آن وہیل‘‘ منصوبے کے تحت گلی گلی اور محلے محلے میں مفت علاج کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ’’کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ‘‘ قائم کیا گیا ہے اور چند ماہ میں صوبے میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔اپنی تقریر میں انہوں نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’فساد پھیلانے والے کیا جانیں خدمت کا مزہ کیا ہوتا ہے۔ گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے والی سیاست ہماری کارکردگی کے سامنے دفن ہو چکی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جا رہی

پڑھیں:

وزیراعلی پنجاب کا آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نوجوان آئی ٹی گریجویٹس کے لیے آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پروگرام صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد نئے گریجویٹس کو آئی ٹی کے شعبے میں ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ پروگرام خاص طور پر آئی ٹی گریجویٹس کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ علم اور اس کے عملی اطلاق کے درمیان فرق کو ختم کیا جا سکے۔ اس کے تحت، آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ مل کر پانچ ماہ کی انٹرن شپ فراہم کی جائے گی، جس دوران گریجویٹس کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔
چار سالہ ڈگری کے حامل آئی ٹی گریجویٹس اس پروگرام کے لیے درخواست دینے کے لیے *cminterns.punjab.gov.pk* پر آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے دروازے کھولے گا اور انہیں عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات، شیڈول جاری ہوگیا
  • وزیراعلی پنجاب کا آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری
  • وزیراعلی پنجاب کی آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری
  • ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا
  • راولپنڈی میں تیسرے دن بھی نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کے اسپیشل اقدامات، آٹسٹک بچوں کے لیے فری تعلیم و تھراپی کا اعلان
  • پورٹ قاسم پر نئے گرین شپ یارڈ اور گڈانی یارڈ کیلئے 12 ارب کے منصوبے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل روانہ
  • فیصل آباد : ای چالان کا باقاعدہ آغاز