لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ آصف زرداری کو آخری مرتبہ 2020 میں عمران خان کے دور میں گرفتار کیا گیا تھا اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کوآصف زرداری نے کہا تھا کہ وقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی، ایسا نہ ہو تمہیں سزا ملے اور تمہاری معافی کی فائل میرے پاس آئے ۔

سینئر صحاف حامد میر نے اپنے کالم میں کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری مجموعی طور پر 13 سال سے زیادہ عرصہ جیلوں میں گزار چکے ہیں، آخری مرتبہ انہیں 2020 ء میں عمران خان کے دور میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اُسوقت کے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو ایک دفعہ زرداری صاحب نے کہا تھا کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی ، ایسا نہ ہو کہ تمہیں سزا ملے اور تمہاری معافی کیلئے فائل میرے پاس آجائے ۔ فیض حمید تو دس پندرہ سال تک آرمی چیف کے عہدے پر براجمان رہنے کا منصوبہ بنا چکے تھے لیکن انہیں اسوقت سمجھ نہ آئی ۔ شائد اب تھوڑی سی سمجھ آگئی ہو گی ۔ آج کے وزیر اعظم شہبا ز شریف کی آخری گرفتاری بھی 2020 ء میں لاہور ہائی کورٹ کے احاطے سے ہوئی۔ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف ، احسن اقبال ، حنیف عباسی ، علیم خان ، خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال سمیت موجودہ کا بینہ کے کئی وزراء جیلوں میں وقت گزار چکے ہیں ۔ 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو اپریل 1999 ء میں نواز شریف کے دور حکومت میں پانچ سال قید اور نااہلی کی سزا سنائی گئی۔ کچھ سال بعد اسی نواز شریف کو 2018 ء میں سات سال قید اور نااہلی کی سزا سنائی گئی ۔ نواز شریف اور شہباز شریف جب بھی گرفتار ہوئے تو انکی رہائی کیلئے کوئی احتجاجی تحریک کامیاب نہ ہوئی ۔ آج عمران خان گرفتار ہیں ۔ انکی رہائی کیلئے ابھی تک کوئی احتجاجی تحریک کامیاب نہیں ہوئی ۔ ان سب کی گرفتاریوں ، نااہلیوں اور کٹے پھٹے اقتدار کو ہم نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ۔ یہ صاحبان جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف سے زیادہ پاور فل نہیں تھے ۔ ڈکٹیٹروں کا انجام برا ہوا۔انہوں نے بھی جیسا کیا ویسا بھرا ۔ افسوس کسی نے بھی اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔یہ سب ایک شیطانی چکر میں پھنسے ہوئے ہیں،عمران خان وزیر اعظم تھے تو اپنے منہ پر ہاتھ پھیر کر آصف زرداری اور شہباز شریف کو دھمکیاں دیتے تھے ۔ آج شہباز شریف وزیراعظم ہیں تو عمران خان سے جیل میں ملاقات مشکل کر دی گئی ہے۔ بہرحال صرف پچھلے تیس سال کی تاریخ کا یہ سبق ہے کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی ۔ جیسا کرو کے ویسا بھرو گے ۔

عتیقہ اوڈھو  کو ’’میری شادی خطرے میں ہے‘‘بیان کے بعد  شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: دیر نہیں لگتی فیض حمید کہ وقت

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری