این اے 129 ضمنی انتخاب : پی ٹی آئی کے حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کے لیے 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، یہ نشست مسلم لیگی رہنما میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر سمیت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حافظ نعمان، رانا مشہود اور مہر اشتیاق بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ناگرہ نے بھی الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 اگست تک جاری رہے گی، جس کی نگرانی ریٹرننگ افسر عثمان غنی کریں گے۔
این اے 129 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 18 ستمبر 2025 کو منعقد ہوگی۔
حلقہ این اے 129 لاہور کی ایک اہم نشست سمجھی جاتی ہے، جس پر مختلف سیاسی جماعتوں کے مضبوط امیدوار آمنے سامنے ہوں گے، اور سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں گذشتہ روز پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کا غذات نامزدگی آر او آفس نے واپس کر دیئے تھے۔
صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
ذرائع آر او آفس کا کہنا تھا کہ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر معمولی نوعیت کا اعتراض آیا ہے ، ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی کیلئے 13 پوائنٹ مکمل کرنے ہوتے ہیں۔
آر او آفس کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی میں ایک پوائنٹ کی کمی تھی، غلطی دور کر دی گئی تو کاغذات جمع کر لیں گے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی جمع
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کردیا۔
الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر این اے 175 مظفر گڑھ کا شیڈول معطل کیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حکم آنے تک الیکشن پروگرام معطل رہے گا۔