پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا شیڈول جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے، پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو کیا جائے گا۔
’امتحان انگریزی زبان میں اور کاغذی شکل میں ہو گا، جس میں 180 کثیرالانتخابی سوالات شامل ہوں گے جبکہ کوئی منفی مارکنگ نہیں ہو گی۔‘
یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ 2025 کب اور کہاں ہوگا؟ ٹیسٹ لینے والی جامعات اور فیسوں کی تفصیل جاری
پی ایم اینڈ ڈی سی نے فیس میں 80 فیصد اضافے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ امتحانی فیس میں صرف 1000 روپے یعنی 12.
’اس اضافے کے بعد ایم ڈی کیٹ 2025 کی مجموعی فیس 9000 روپے مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 8 اگست سے ہو گا اور یہ سلسلہ 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔‘
مزید پڑھیں:ایم ڈی کیٹ امتحانات مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد کیے جائیں، قائمہ کمیٹی کی سفارش
پی ایم ڈی سی کے اعلامیے کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 1 ستمبر 2025 تک کی جا سکے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگریزی ایم ڈی کیٹ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پی ایم ڈی سی رجسٹریشن فیس منفی مارکنگذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم ڈی کیٹ پی ایم ڈی سی فیس منفی مارکنگ ایم ڈی کیٹ 2025 اینڈ ڈی پی ایم
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا روانگی کا شیڈول تبدیل
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیےامریکا روانگی کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور آج کے بجائے کل امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل (پیر) دوپہر برطانیہ سے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن سے امریکا روانہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج امریکا پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے سلسلے میں وزیراعظم کا امریکی دورہ اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے، ان کے علاوہ 6 اسلامی ممالک کے سربراہان بھی امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔