حج 2026: رجسٹریشن کا آج آخری دن، بینک کھلے رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں حج 2026 کی رجسٹریشن کرانے والے 4 لاکھ 55 ہزار میں سے 60 ہزار افراد نے چار روز میں بینکوں میں درخواستیں جمع کرائیں۔
آئندہ سال کے حج کے لیے پہلی بار سرکاری سکیم کا کوٹہ ستر فیصد جبکہ پرائیویٹ کوٹہ تیس فیصد رکھا گیا ہے۔ سرکاری اسکیم کے تحت سب سے پہلے درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے بینک آج کھلے رہیں گے۔
رجسٹریشن کرانے والوں کے لیے آج آخری دن ہے جب کہ پہلے رجسٹریشن نہ کرانے والے 9 سے 16 اگست تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے، موصول ہونے والی درخواستیں مقررہ کوٹہ سے کم ہونے کی صورت میں تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 9 اگست 2025 بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک ملک بھر میں اپنی مجاز برانچیں کھلی رکھیں تاکہ حج کے لیے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو درخواست فارم جمع کرانے میں سہولت فراہم کی جاسکے۔
قبل ازیں حج پالیسی کے حوالے سے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 14 بینکوں کو اجازت دی تھی جن میں نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک، فیصل بینک، عسکری بینک، بینک حبیب، حبیب میٹرو پولیٹن بینک، اسلام بینک اور اسلام آباد بینک شامل ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے مذکورہ بینکوں کو چار اگست سےنو اگست تک حج کے لیے ملک بھر کے رجسٹرڈ درخواست گزاروں سے حج درخواست فارم وصول کرنے کی اجازت دی تھی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
جموں و کشمیر کے شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، اسلم خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) ہم 6نومبر یوم شہدائے جموں و کشمیر کے سیاہ دن پر تمام شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ ان شہداکی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار محب قومی سماجی کونسل کی جانب سے 6نومبر یوم شہدائے جموں و کشمیر کے سیاہ دن کے موقع پر کراچی گرینڈ الائنس (کے جی اے) کے آفس میں یوم شہدائے جموں و کشمیر کی یاد میں منعقدہ اجلاس سے کے جی اے کے سربراہ نے صدارت کرتے ہوئے کیا۔