(بلال نیازی)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے معاملے پریوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن یونین کے عہدیداران نے آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیاگیا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلٹی اسٹوز کی بندش کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی  جس پر ملازمین نے کہاکہ ہم آصفہ بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے مشکور ہیں جنھوں نے ملازمین کی  آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

ملازمین نے اس موقع پرمطالبہ کیاکہ حکومت انکی تنخواہوں اور بقایا جات کی ادائیگی کرے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

این ایل سی کے بیڑے میں توسیع، وسطی ایشیا سے تجارتی روابط مزید مستحکم

اسلام آباد:

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (ایل این سی) کے بیڑے میں توسیع کے بعد وسطی ایشیا سے تجارتی روابط مزید مستحکم ہوگئے۔

وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے بیڑے میں جدید اور معیاری ٹرک اور ریفرز شامل کیے گئے ہیں۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی ٹرانزٹ ٹریڈ میں بہتری کے لیے بیڑے میں 500 ٹرکوں کی توسیع کی گئی۔ نئے ٹرکوں کی شمولیت سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔

نئے ٹرک بہترین مائلیج، ایندھن کی بچت اور زیادہ لوڈنگ گنجائش کے باعث طویل فاصلے کی ترسیل کے لیے موزوں قرار دیے گئے۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی یہ توسیع حکومتِ پاکستان کے وژن کے عین مطابق ہے۔ اس وژن کے تحت وسطی ایشیا خصوصاً ازبکستان اور قازقستان کو برآمدات 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر ہے۔

گزشتہ تین برسوں میں نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے وسطی ایشیا، چین اور دیگر ممالک تک 2500 کامیاب آپریشنز مکمل کیے۔ ان آپریشنز سے پاکستانی برآمدات کو نئی منڈیوں تک نمایاں رسائی ملی۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کا موجودہ ریفرز بیڑا زرعی اجناس،غذائی اشیاء اور سی فوڈ  وسطی ایشیا تک پہنچانے میں سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گندم درآمد کرنے کے معاملے پر حکومت اور اتحادی آمنے سامنے
  • کے الیکٹرک کا 2 گیس پاور پلانٹس بند کرنیکا اعلان
  • پنجاب سے آٹے اور گندم کی بندش، خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
  • کے الیکٹرک کا 2 گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان، وجہ بھی سامنے آگئی
  • ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی خریداری، دنیا کے تین بڑے نام شامل
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب، ایجنڈا کیا ہے؟
  • جویریہ نے اداکاراؤں کو گود میں اٹھانے کا شکوہ کیوں کیا؟ سعود نے بتادیا
  • این ایل سی کے بیڑے میں توسیع، وسطی ایشیا سے تجارتی روابط مزید مستحکم
  • عالمی برادری اسرائیل، بھارت کی جارحیت اور مظالم فوری بند کرائے: بلاول
  •  بلاول بھٹو زرداری  کی37  ویں سالگرہ سادگی سے منائی گئی