پاک افغان بارڈر پر قبائل کا دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو علاقہ بدر کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
قبائل جرگے نے اعلان کیا کہ اگر دہشت گردوں نے کوئی تخریب کاری کرنے کوشش کی تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیرمیں پاک افغان بارڈر سے منسلک قبائل نے علاقے میں موجود خارجی دہشت گردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے، انہیں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو علاقہ بدر کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان بارڈر سے منسلک مسکینی درہ کے قبائل نے علاقے میں دہشت گردوں کو اپنے علاقوں میں نہ چھوڑنے فیصلہ کیا ہے۔ قبائل جرگے نے اعلان کیا کہ اگر دہشت گردوں نے کوئی تخریب کاری کرنے کوشش کی تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاندانوں کو علاقہ بدر کیا جائے گا۔ جرگے نے دہشتگردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا اور دہشت گردوں کی نقل حرکت روکنے کے لیے رات کو پہرہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
سیکورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشتگردانہ اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، خیبر پختونخوا کی حکومت بشمول وزیر اعلیٰ اور سیکیورٹی حکام نے وہاں کے قبائل کے سامنے تین نکات رکھے تھے۔ نکات میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان خارجیوں کو جن کی زیادہ تعداد افغانیوں پر مشتمل ہے، کو باہر نکالیں۔ اگر قبائل خوارجین خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کے لیے علاقہ خالی کر دیں تاکہ سیکیورٹی فورسز ان خوارجین کو اُن کے انجام تک پہنچا سکیں۔ اگر یہ دونوں کام نہیں کیے جا سکتے تو حتی الامکان حد تک Collateral Damage سے بچیں کیونکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت جاری رہے گی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ژوب میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 خوارج ہلاک
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) پاک افغان سرحد سے فتنہ الہندوستان کے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 33 خوارج کو ہلاک کردیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 7 اور 8 اگست 2025ء کی درمیانی رات خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت نوٹ کی گئی، جس کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا، جنہون نے پاکستان و افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی جس کا سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں پتہ لگایا۔(جاری ہے)
آئی ایس پی ار کا کہنا ہے کہ ہمارے فوجیوں نے مؤثر طریقے سے دراندازی کی ان کی کوشش کو ناکام بنایا، سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی اور ہنر مندی کے نتیجے میں 33 ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے اپنے عزم میں پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔