جنوبی وزیرستان : سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
جنوبی وزیرستان(اپر) کے شہر سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا ایک تاریخی اور اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساوتھ) کی دیر پا امن کیلئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔
مہمان خصوصی نے فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیوں کو سراہا۔
آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا(ساوتھ) نے نوجوان نسل کو ملک دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے سے دور رکھنے اور قبائلی عمائدین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مقامی افراد کی خدمات کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی، اُن کے جذبے، محنت اور مثبت کردار کو علاقے کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی نے محسود اقوام کو یقین دلایا کہ ان کا دیرینہ مطالبہ، گُربز تا منگروتائی روڈ، پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔
قبائلی عمائدین نے مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا(ساوتھ) کی کاوشوں کو سراہا۔
جنوبی وزیرستان:سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہhttps://t.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قبائلی عمائدین
پڑھیں:
ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: عثمان چاند اور امام ہارون نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا
پاکستان کے شوٹرز عثمان چاند اور امام ہارون نے 2025 کے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور اور برونز میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔
نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق، کویت میں ہونے والے ایشیائی شوٹنگ مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل جیتا۔ عثمان چاند عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تجربہ کار شوٹر ہیں اور وہ چار بار عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان کا حصہ رہ چکے ہیں۔
دوسری طرف، 21 سالہ امام ہارون نے اولمپک ٹریپ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور برونز میڈل جیتا۔ امام ہارون نے عالمی چیمپئن شپ 2023 میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور اب وہ 2025 ایشین چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔
پاکستان کے تیسرے شوٹر، فرخ ندیم، جنہوں نے پاکستان آرمی کی نمائندگی کی، مشترکہ طور پر چھٹی پوزیشن پر رہے۔ تاہم، وہ شوٹ آؤٹ مقابلے میں ناکام رہنے کے باعث فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔
اس شاندار کامیابی پر پاکستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس بات کا اعتراف کیا جا رہا ہے کہ قومی شوٹرز نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔