Nawaiwaqt:
2025-08-11@04:19:11 GMT

آئین مساوی حقوق کا ضامن: صدر زرداری‘ یوم اقلیت پر پیغام

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

آئین مساوی حقوق کا ضامن: صدر زرداری‘ یوم اقلیت پر پیغام

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت  آصف علی زرداری نے  اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو فروغ دینے کے   عزم کا اعادہ کرتے  ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بلا تفریق مذہب، ذات پات، نسل یا رنگ کے مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ ہم ایک متنوع  اور خوشحال پاکستان کی تشکیل کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور  یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔11  اگست کو اقلیتوں کے  قومی دن  کے موقع پر اپنے پیغام  میں صدر مملکت نے کہا کہ آج اقلیتوں کے دن کے موقع پر ہم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ یہ دن قائداعظم محمد علی جناح کے اس تصور کی یاد دہانی کراتا ہے جس میں پاکستان کے ہر شہری کو برابری، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔2009 ء میں صدر پاکستان کی حیثیت سے میری پہلی مدت کے دوران حکومت نے اقلیتوں کے حقوق  کے  تحفظ، برابری اور ہم آہنگی کے لئے اپنی قومی وابستگی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے11  اگست کو اقلیتوں کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اقلیتوں کے

پڑھیں:

جماعت اسلامی، مینار پاکستان میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان

21 سے 23 نومبر کواجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے
گلے سڑے نظام سے جان چھڑوانے کیلئے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے،حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21، 22 اور 23 کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا اور اس موقع پر بڑی تحریک کا آغاز ہوگا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے، اب جماعت ملک کے لیے ایک بہترین اچھی آپشن بن کر سامنے آئے گی تاکہ گلے سڑے نظام سے جان چھڑوائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک سے مایوس ہیں کیونکہ نوکریاں نہیں کوئی مستقبل نہیں، ملک میں غریب کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دیے ہیں اور ہم تعلیمی طور پر طبقاتی نظام میں تقسیم ہو چکے ہیں، اگر نوجوانوں نے تعلیم بھی حاصل کر لی تو انہیں روزگار ہی نہیں ملتا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں مخصوص طبقہ ہم سے جمہوری آزادی چھینتا اور معیشت کو برباد کرتا ہے، پاکستان میں مزدوروں کو کوئی حقوق حاصل نہیں وار 10 فیصد بھی رجسٹرڈ مزدور نہیں، ملکی آئین میں مزدور کے حقوق تو ہیں لیکن دیے نہیں جاتے اور ان کی تو کوئی آواز ہی نہیں کوئی پارٹی تو مزدور کی ترجمانی نہیں کرتی، صحت و تعلیم کے حقوق ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ قوم کو بھکاری بنانے اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا پروگرام ہے، کسانوں کو کوئی حقوق حاصل نہیں ہیں ان کی کم سے کم تنخواہ پر تو بات کرتے ہیں لیکن تنخواہ ہی نہیں ملتی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ٹھیکیداری نظام کے تحت خواتین سے کام لیا جاتا ہے انہیں تو ملازمت کے حقوق بھی حاصل نہیں۔ موجودہ حکومت اگر اچھا کام کرے گی تو مدت پوری کرلے گی وگرنہ جماعت سے زیادہ حکومتیں گرانے کا تجربہ کس کو ہے؟

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے
  • اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں، حکومت قومی دھارے میں ان کی شمولیت کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم
  • پاکستان محبت، امن کی دھرتی... اقلیتیں ہمارے سر کا تاج!!
  • پاکستان میں آئین و قانون نام کی چیز نہیں رہی، علی امین
  • نقالی ویڈیوز بنانے والوں کیلئے سخت پیغام پر ساحر لودھی مہوش حیات کے شکر گزار، آبدیدہ ہوگئے
  • انسانی حقوق کے وکیل نے اپنی لندن یونیورسٹی کی ڈگری کیوں جلا دی؟
  • آذربائیجان اور آرمینیاکے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،وزیر اعظم
  • جماعت اسلامی، مینار پاکستان میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان
  • صرف ماضی یاد کرنے نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا اعادہ کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ